موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
تکفیریت اور خارجیت امت مسلمہ کے لئے زہر قاتل ہے،سنی اتحاد کونسل
مندرجات: 1324 تاریخ اشاعت: 28 ارديبهشت 2018 - 12:55 مشاہدات: 1083
خبریں » پبلک
تکفیریت اور خارجیت امت مسلمہ کے لئے زہر قاتل ہے،سنی اتحاد کونسل

شیعیت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ کرپشن کا پہاڑ ہے، حکومت احد چیمہ کی حمایت کرکے چوری اور سینہ زوری کا مظاہرہ کر رہی ہے، شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن، عابد باکسر اور احد چیمہ لے ڈوبیں گے، آرمی چیف، چیف جسٹس اور چیئرمین نیب قوم کی امیدوں کا مرکز بن گئے ہیں، پنجاب حکومت نیب کے کام میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، احد چیمہ کی گرفتاری سے خادم اعلٰی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، حکمران جماعت کی قومی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فلاح پارٹی کے سیکرٹری جنرل امانت علی زیب کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کا کنٹرول لائن پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ بھارت کی امن دشمنی کا نوٹس لے، شام میں بہتے لہو کو روکنے کیلئے مسلم حکمران مشترکہ کوششیں کریں، مشرق وسطٰی کی بدامنی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، سامراجی قوتیں مسلم دنیا میں انتشار اور فساد پھیلا رہی ہیں۔ استعماری طاقتوں کی مزاحمت کے لئے وحدت امت ناگزیر ہے۔ تکفیریت اور خارجیت امت مسلمہ کے لئے زہر قاتل ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ پوری قوم کرپشن کے خلاف نیب کے اقدامات کی حامی ہے۔ بے رحم احتساب کے ذریعے سیاست کی تطہیر ضروری ہوچکی ہے۔ شریف برادران نے کرپشن کے پیسے سے سیاست و جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ کرپٹ افراد کو سیاست بدر کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: