موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
تفتان بارڈر پر قائم پاکستان ہاوس میں زائرین مشکلات کا شکار
مندرجات: 1325 تاریخ اشاعت: 28 ارديبهشت 2018 - 12:57 مشاہدات: 1159
خبریں » پبلک
تفتان بارڈر پر قائم پاکستان ہاوس میں زائرین مشکلات کا شکار


شیعیت نیوز: ایران و عراق بائی روڈ سفر کرنے والے زئراین کے عارضی قیام کے لئے پاک ایران بارڈر پر قائم پاکستان ہاوس میں سہولیات کا شدید قفدان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان کے ایک نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تفتان بارڈر پر زائرین کی خدمت کے لئے قائم پاکستان ہاوس میں آثار قدیمہ میں تبدیل ہوگیا ہے جہاں کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

وہاں پھنسے ہوئے زائرین کا کہنا ہے کہ یہاں نا پینے کا صاف پانی ہے اور نا رہنے کی جگہ۔

دوسری جانب انتظامیہ بھی اس مسئلے کو حل کرنے میں سنیجدہ نظر نہیں آرہی، البتہ سیکورٹی کے نام پر زائرین کو کئی کئی دونوں تک بارڈر پر روک کے رکھا جاتا ہے لیکن وہاں انکے ٹھرانے کے لئے کوئی انتظامات نہیں شدید سردی اور گرمی میں زائرین کو سخت پریشانی کا سامنے کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کے پاکستان سے ہزاروں زائرین بذریعہ کوئٹہ بائی روڈ ایران و عراق میں زیارات کے لئے جاتے ہیں،جس سے حکومت بلوچستان کافی سرمایہ بھی کماتی ہے لیکن اسکا ایک فیصد بھی زائرین کی سہولیات کے لئے خرچ نہیں کیا جارہا ہے، جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ زائرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: