موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
ایام فاطمیہ کی مجالس کا آغاز.
مندرجات: 1835 تاریخ اشاعت: 29 اسفند 2020 - 17:15 مشاہدات: 2158
خبریں » پبلک
ایام فاطمیہ کی مجالس کا آغاز.

ایک روایت کے مطابق تین جمادی الثانی گیارہ ہجری قمری کو صرف اٹھارہ سال کی عمر میں آپ شہید ہوئیں۔

حضرت فاطمہ زہرا (س) پوری دنیا کی خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیا کے گوشہ وکنار میں تیرہ جمادی الاول سے جو ایک روایت کے مطابق شہزادی کونین کی تاریخ شہادت ہے ایام فاطمیہ کی مجالس کا آغاز ہوجاتا ہے اور تین جمادی الثانی تک جو دیگر روایتوں کے مطابق شہزادی کونین کی تاریخ شہادت ہے یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

تاہم اس مرتبہ کورونا وائرس کے پھیلاو اور طبی اصولوں کی وجہ سے ایام فاطمیہ کی مجالس کو محدود کردیا گیا ہے۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا بیس جمادی الثانی بعثت کے پانچویں سال مکہ مکرمہ میں اس دنیا میں تشریف لائیں اور سرکار دوعالم کی آغوش میں پرورش پائی اور اعلی الہی تعلیمات کی حامل بنیں۔

شہزادی کونین علوم الہی کے سرچشمے سے سیراب ہوئی تھیں اور یوں آپ خداوند عالم کے مقربین میں سے تھیں۔ ایک روایت کے مطابق تیرہ جمادی الاول گیارہ ہجری قمری اور ایک روایت کے مطابق تین جمادی الثانی گیارہ ہجری قمری کو صرف اٹھارہ سال کی عمرمیں آپ شہید ہوئیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: