موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
سعودی شہزادے پر بیرون ملک جانے پر پابندی
مندرجات: 826 تاریخ اشاعت: 01 مهر 2017 - 12:14 مشاہدات: 961
خبریں » پبلک
سعودی شہزادے پر بیرون ملک جانے پر پابندی

 رپورٹ کے مطابق شہزادہ نائف بن عبدالعزیز پر، جنھیں حال ہی میں ولیعہد کے عہدے سے برطرف کیا گیا ہے، بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور انھیں جدہ میں ان کے محل میں نظربند کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب کے ان حکام نے، جنھوں نے شاہی خاندان سے تعلقات باقی رکھنے کی بنا پر اپنا نام خفیہ رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی ایک ایسی شخصیت کے خلاف جو دوسرے بڑے مقام کی حامل رہی ہے، اس قسم کا اقدام سعودی شاہ کے اکتّیس سالہ بیٹے اور نئے ولیعہد محمد بن سلمان کی مخالفت کرنے کی بنا پر کیا گیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے ملک کی حکومت میں آنے والی یہ تبدیلی، پرامن رہی ہے جبکہ شہزادے نائف بن عبدالعزیز کو اس طرح سے ہٹائے جانے سے شاہی خاندان کے بعض اراکین کی جانب سے سخت اعتراض کیا گیا ہے اور اس خاندان میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور سعودی حکام اب اس بات سے خوف زدہ ہیں کہ نائف بن عبدالعزیز کے منظرعام پر آنے سے سعودی رائے عامہ میں بھی برہمی بڑھ سکتی ہے۔واضح رہے کہ سعودی شاہ سلمان نے اپنے ایک فرمان میں نائف بن عبدالعزیز کو برطرف کر کے اپنے بیٹے کو ولیعہد بنا دیا ہے جبکہ ان کا یہ اقدام، سابق سعودی فرمانروا ملک عبدالعزیز کی وصیت اور منشور کے خلاف رہا ہے جس میں سعودی اقتدار، بھائی سے بھائی کو منتقل کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: