2024 April 19
ممبئی پولیس کی رپورٹس کے مطابق ذاکر نائیک کی کچھ سرگرمیاں مشکوک ہیں، وزیراعلیٰ مہاراشٹر
مندرجات: ١٠٨ تاریخ اشاعت: ١١ August ٢٠١٦ - ١٨:٠٤ مشاہدات: 1568
خبریں » پبلک
ممبئی پولیس کی رپورٹس کے مطابق ذاکر نائیک کی کچھ سرگرمیاں مشکوک ہیں، وزیراعلیٰ مہاراشٹر

نئی دہلی: ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے منگل کے روز وزیراعلیٰ دیویندر فادناویس کو ذاکر نائیک کے حوالے سے ایک رپورٹ جمع کرائی ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے منگل کے روز وزیراعلیٰ دیویندر فادناویس کو ذاکر نائیک کے حوالے سے ایک رپورٹ جمع کرائی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس رپورٹ میں ذاکر نائیک کی تحت چلنے والی آورگنائزیشن کی متعدد غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ‘ممبئی پولیس نے حکومت کو ذاکر نائیک سے متعلق ایک رپورٹ جمع کرائی ہے، جس میں ان پر متعدد الزامات لگائے گئے ہیں، ذاکر نائیک کی سربراہی میں چلنے والی آرگنائزیشن کی مختلف مشکوک سرگرمیوں کے متعلق بھی بتایا گیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں کچھ غیر قانونی سرگرمیاں بھی ذاکر نائیک سے جوڑی گئی ہیں، ‘مہاراشٹر کی حکومت اس رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے اور بعد ازاں اس کو ایم ایچ اے سے شیئر کردیا جائے گا، اور ان سے مشاورت کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ آیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے یا نہیں’۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات