2024 March 29
بحرینی حکومت کا بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کرنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی
مندرجات: ١٠٩ تاریخ اشاعت: ١٣ August ٢٠١٦ - ١٢:٣٩ مشاہدات: 1410
خبریں » پبلک
بحرینی حکومت کا بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کرنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے بحرینی حکومت کی طرف سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کے عمل کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت کو ریڈلائنیں عبور کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے بحرینی حکومت کی طرف سے آیت اللہ  شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کے عمل کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت کو ریڈلائنیں عبور کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کسی ہمسایہ ملک میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے لیکن آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا مسئلہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور کسی پرہیزگار اور متقی عالم دین پر ظلم و ستم برداشت سے باہر ہوسکتا ہے۔

ابراہیم جعفری نے کہا شہریت کوئی ایسا لباس نہیں ہے جسے بدن سے اتارکر فوری طور پر دوسرا لباس پہن لیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ افراد کی شہریت ان کا ذاتی اور حقوقی تشخص ہے جسے کوئی بھی حکومت ختم نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ بحرین کی امریکہ نواز ظالم حکومت نے بحرینی شیعوں کے سربراہ آیت اللہ شیخ عسی قاسم کی شہریت سلب کرلی ہے جس کے بعد بحرین کا سیاسی بحران مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات