2024 March 28
صہیونیوں کا سعودیہ کے سفر میں اضافہ/صہیونی اور سعودی ایک ہی سکہ کے دو رخ
مندرجات: ١١٢ تاریخ اشاعت: ١٦ August ٢٠١٦ - ١٧:١٥ مشاہدات: 1411
خبریں » پبلک
صہیونیوں کا سعودیہ کے سفر میں اضافہ/صہیونی اور سعودی ایک ہی سکہ کے دو رخ

صہیونیوں اور سعودیوں کے باہمی تعلقات بڑے مضبوط اور مستحکم ہو گئے ہیں سعودیوں کا مکروہ، منافقانہ اور مشرکانہ چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں ہوگیا ہے سعودیوں نے صہیونیوں کے ساتھ اتحاد اور گٹھ جوڑ کرکے اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے جنوری 2016 سے لیکر جولائی 2016 تک 234 ہزار 600 صہیونیوں نے سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کا سفر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی سائٹ المصدر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونیوں اور سعودیوں کے باہمی تعلقات بڑے مضبوط اور مستحکم  ہو گئے ہیں  سعودیوں کا مکروہ، منافقانہ اور مشرکانہ چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں ہوگیا ہے سعودیوں نے صہیونیوں کے ساتھ اتحاد اور گٹھ جوڑ کرکے اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے جنوری 2016 سے لیکر جولائی 2016 تک 234 ہزار 600 صہیونیوں نے سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کا سفر کیا ہے۔اسرائیل کے ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق غاصب صہیونیوں کے سعودی عرب کے سفر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے اور سن 2016 میں جنوری سے لیکر جولائی کے مہینے تک دو لاکھ چونتیس ہزار چھ سو ( 234600 ) صہیونیوں نے مقبوضہ فلسطین سے سعودی عرب اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کا سفر کیا ہے جو اسرائيل اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کے مضبوط اور مستحکم  ہونے کا مظہر ہے۔

اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت میں 99 ہزار 200 صہیونیوں نے مصر اور صحرائے سینا کا سفر کیا ہے۔ اسرائيل کے مطابق مصر میں عبدالفتاح السیسی کی حکومت اور اسرائیل کے قریبی تعلقات کی بنا پر صہیونیوں کے مصر کے سفر میں خاطرہ خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ صہیونی اخبار معاریو نے بھی ایک رپورٹ میں فاش کیا ہے کہ اسرائیل اور عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کے باہمی تعلقات بڑے مضبوط ہوگئے ہیں اور سعودی عرب اسرائيل کی بہترین ڈھال اور اسرائیل کا بہترین محافظ  بن گیا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات