2024 April 25
سوات : طالبان کا خودکش دھماکہ فوجی جوان شہیداورعمران خان ابو طالبان کو سینیٹر بنارہے ہیں
مندرجات: ١٢٨٢ تاریخ اشاعت: ٠٧ February ٢٠١٨ - ١٧:٣٨ مشاہدات: 1057
خبریں » پبلک
سوات : طالبان کا خودکش دھماکہ فوجی جوان شہیداورعمران خان ابو طالبان کو سینیٹر بنارہے ہیں

سوات میں کبل کے علاقے شریف آباد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کی اسپورٹس یونٹ کے ایک افسر سمیت 11 فوجی شہید اور دیگر 13 زخمی ہو گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکا کبل کے علاقے میں فوج کی اسپورٹس یونٹ میں ہوا۔

 اس دھماکے کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد جماعت طالبان نے قبول کی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے سربراہ نے ابو طالبان مولوی سمیع الحق کو سینیٹ کا ممبر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اکوڑہ میں مولوی سمیع الحق کا مدرسہ طالبان کی جائے پناہ ہے،جبکہ اس دہشتگرد تنظیم کے مشہور و معروف دہشتگرد مولوی سمیع الحق کے شاگرد ہیں اور وہ سب انہیں اپنا باپ مانتے ہیں۔

عمران خان کی جماعت کی جانب سے عالمی دہشتگرد جماعت کے سہولت کار کو سینیٹر کا ٹکٹ دینے کے فیصلہ پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، لہذا عمران خان کو اپنی جماعت میں چھپے دہشتگرد وں کے حامی ایڈوائزر سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا جو انکی جماعت کو متنازعہ بنارہےہیں اور اس فیصلے سے دستبردار ہونا ہوگا




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات