2024 April 20
آغا خانیوں سے نفرت کی انتہاء ، دیوبندی مفتی نے آغا خان ہسپتال میں مرنےوالے کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا ۔
مندرجات: ١٢٨٤ تاریخ اشاعت: ٠٨ February ٢٠١٨ - ١٣:٠٣ مشاہدات: 1347
خبریں » پبلک
آغا خانیوں سے نفرت کی انتہاء ، دیوبندی مفتی نے آغا خان ہسپتال میں مرنےوالے کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا ۔

 شیعت نیوز:جامعہ عربیہ احسن العلوم کراچی کے دیوبندی مفتی زر ولی خان نے آغا خانیوں سے اپنے بغض کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص بھی آغا خان ہسپتال میں داخل ہو گا اور وہاں مر جائے گا تو میں نہ تو اس کی عیادت کو جاؤں گا اور نہ ہی اسکی نماز جنازہ پڑھاؤں گا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیومیں زر ولی خان نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم آغا خان میں مرنے کے بعد فرشتوں کو کیا منہ دکھاؤ گے ۔ مفتی زرولی نے مزید کہا کہ مولویوں کو تو شرم ہی نہیں آتی وہ تو خودآغا خان میں جا کر علاج کرواتے ہیں ، ان مولویوں کے دل میں آغا خانیوں سے وہ نفرت نہیں جو میرے یعنی مفتی زر ولی کے دل میں ہے ۔

 مفتی زر ولی نے کیا کہا آپ خود سنیں : 
 
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات