2024 April 19
گرفتار شہزادوں کا بن سلمان سے انتقام لینے کا ارادہ سعودیہ کیلئے ایک زلزلے کی مانند ہوگا:قطری جریدہ
مندرجات: ١٢٨٥ تاریخ اشاعت: ٠٨ February ٢٠١٨ - ١٣:٠٧ مشاہدات: 1101
خبریں » پبلک
گرفتار شہزادوں کا بن سلمان سے انتقام لینے کا ارادہ سعودیہ کیلئے ایک زلزلے کی مانند ہوگا:قطری جریدہ

 دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک قطری جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودیہ میں گزشتہ ماہ بہت سے شہزادے اور اہم افراد کو انسداد کرپشن کے نام پر پابند سلاسل کیا جا چکا ہے اور بعد میں ڈیل کے بعد رہا کردیا گیا مگرایسا نہیں لگ رہا ہےکہ ان شہزادوں کے پیسے دے کر رہا ہوجانے سے یہ معاملہ ختم ہوجائیگا۔

قطری جریدے’’الشرق‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودیہ میں گزشتہ ماہ بہت سے شہزادے اور اہم افراد کو انسداد کرپشن کے نام پر پابند سلاسل کرکے بعد میں ڈیل کے بعد رہا کردیا گیا مگر ایسا نہیں لگ رہا ہےکہ ان شہزادوں کے پیسے دے کر رہا ہوجانے سے یہ معاملہ ختم ہوجائیگا بلکہ اگر یہ شہزادے رہا ہوگئے اور انہوں نے انتقام لینے کا ارادہ کرلیا تو ان کا یہ اقدام سعودیہ کے لئے ایک خوفناک زلزلے کی مانند ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کے حل ہونے کے لئے وقت بہت آہستہ چل رہا ہے کیونکہ اکثر قیدی اپنے جرم کو قبول نہیں کر رہے اور اپنی آزادی کے بدلے پیسے دینے کو تیار نہیں کیونکہ ان میں سے بعض تو یہ کہتے ہیں کہ پیسے دے کر رہا ہونا در اصل اقرار جرم کے مترادف ہے حالانکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور شخصیات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اکثر شہزادے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اونچی پوسٹوں پر رہ چکے ہیں جن میں سے بعض متعب بن عبداللہ نیشنل گارڈ کے وزیر، ولید بن طلال اور ریاض کے سابقہ امیر شہزادہ ترکی بن عبداللہ شامل ہیں۔

جریدے کے مطابق لگ نہیں رہا ہے کہ ان شہزادوں کے پیسے دے کر رہا ہوجانے سے یہ معاملہ ختم ہوجائیگا بلکہ یہ بھی ممکن ہے کہ ان میں سے بعض بن سلمان سے بدلہ لینے کے لئے بھی پلاننگ کریں۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ شہزادے رہا ہوگئے اور انہوں نے انتقام لینے کا ارادہ کرلیا، تو ان کا یہ اقدام سعودیہ کے لئے ایک خوفناک زلزلے کی مانند ہوگاکیونکہ ان افراد کی گرفتاری اور مشہور اور مقبول ترین ہونے کے باوجود ان پر کرپشن کے الزام کو وہ اپنے لئے بہت بڑی تہمت سمجھیں گے جس کو وہ آسانی سے معاف نہیں کرسکیں گے۔
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات