2024 April 20
بن سلمان پر تنقید کرنے والے 4 شاعروں کو 30 سال قید کی سزا
مندرجات: ١٢٩٩ تاریخ اشاعت: ١٣ February ٢٠١٨ - ١٧:٢٤ مشاہدات: 1091
خبریں » پبلک
بن سلمان پر تنقید کرنے والے 4 شاعروں کو 30 سال قید کی سزا

سعودی عرب کی نام نہاد عدالت عالیہ نے بن سلمان پر تنقید کرنے والے 4 شاعروں کو 30 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

 تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں آل سعود نظام کے خلاف کام کرنے والے سماجی اور سیاسی کارکنوں کو کچلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی عرب کی ایک عدالت نے اس ملک کے فرمانروا پر تنقیدی اشعار کہنے کے جرم میں 4 شاعروں کو 30 سال قید کی سزا سنا دی ہے، جس پر دنیا بھر میں سخت تنقید کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے تبوک اور طائف سے تعلق رکھنے والے 4 شعراء نے بن سلمان پر تنقیدی اشعار سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

آل سعود کی نام نہاد عدالت نے عبد الله عتقان السلمی اور محمد عید الحویطی کو دس دس سال قید اور منیف المنقره و سلطان الشیبانی العتیبی کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

دریں اثنا سعودی عرب میں انسانی حقوق کی تنظیم نے عدالت کے حکم نامے پر سخت تنقید کی ہے۔

انسانی حقوق کے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب میں بے جا گرفتاریوں اور کٹھ پتلی عدالتوں سے ناجائز فائدہ اٹھائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے افراد کو صرف آل سعود کے طریقہ کار پر تنقید کی بنا پر جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکام بنیادی ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور بغیر کسی ثبوت اور دلیل کے مخالفین کو سزائیں سناتے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات