2024 April 25
ایران کو دشمن سمجھنے والے عرب ممالک احمق ہیں: مصری سیاستداں
مندرجات: ١٣٠٣ تاریخ اشاعت: ١٤ February ٢٠١٨ - ١٣:٥٤ مشاہدات: 1078
خبریں » پبلک
ایران کو دشمن سمجھنے والے عرب ممالک احمق ہیں: مصری سیاستداں

مصر کے سابق صدارتی امیدوار نے زور دے کر کہا: اسرائیل اور صہیونی ریاست ہم عربوں کی تنہا دشمن ہے۔ ہمارا ایران سے کوئی اختلاف نہیں۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔الجزیرہ ٹی وی چینل سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے مصر کے سابق صدارتی امیدوار عبد المنعم ابو الفتوح نے مسئلہ فلسطین کے حل میں عربی ممالک کے کردار کے حوالے سے گفتگو کرت ہو کہا کہ بہت سارے عربی ممالک نے مسئلہ فلسطین کو نظر انداز کر دیا ہے بلکہ حتی بعض عربی حکام تو مسئلہ فلسطین اور قدس کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں اور بعض کا کوئی منفی یا مثبت موقف نہیں ہے۔ میں بعض عربی حکام کو صہیونی عرب کا نام دیتا ہوں اس لیے کہ وہ فلسطین کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔ اور بعض عرب جو یہ کہتے ہیں کہ ایران عربوں کا دشمن ہے وہ یقینا احمق ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا: اسرائیل اور صہیونی ریاست ہم عربوں کی تنہا دشمن ہے۔ ہمارا ایران سے کوئی اختلاف نہیں۔ میرا یہ کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں استحکام عربی ملکوں، ایران اور ترکی کے باہمی ہم فکری سے ہی وجود پا سکتا ہے۔ جب تک ان تین لابیوں کے درمیان کھینچا تانی رہے گی مشرق وسطیٰ میں استحکام ممکن نہیں ہے۔ لہذا عربی ملکوں، ایران اور ترکی کے درمیان مشترکہ مذاکرات ہونا چاہیے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات