2024 April 26
برسلز میں جنگ مخالفین نے سعودی وزیر خارجہ کو گھیرلیا
مندرجات: ١٣١٢ تاریخ اشاعت: ٢٤ February ٢٠١٨ - ١٨:٤٨ مشاہدات: 1101
خبریں » پبلک
برسلز میں جنگ مخالفین نے سعودی وزیر خارجہ کو گھیرلیا

شیعیت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک)برسلز، سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر خطے میں ایران کی مداخلت کا دعوی کیا ہے۔یورپی پارلیمنٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجیر نے اندرونی اور بیرونی سطح پر اپنے ملک کی غلط پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور ایران کو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے ڈالا۔
عادل الجبیر نے سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمنی عوام کے لیے پیدا ہونے والی مشکلات سے توجہ ہٹانے کی غرض سے دعوی کیا کہ ایران ، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی مدد کرکے اس ملک میں بھوک مری کا باعث بنا ہوا ہے اور غذائی اشیا پہنچنے نہیں دے رہا۔
انہوں نے ایک بار پھر ایران کی جانب سے یمن کی تحریک انصاراللہ کو میزائل فراہم کرنے کے دعوے کو بھی دہرایایہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی وزیر خارجہ یورپی پارلیمنٹ میں بیان دینے کے بعد جیسے باہر آئے تو انہیں جنگ مخالفین کے مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا جو ان کا راستہ روک کر کھڑے ہوگئے اور نہیں جنگی مجرم قرار دیا۔مظاہرین یمن سے سعودی عرب سمیت تمام غیر ملکی فوجوں کے فوری اور غیر مشروط انخلا کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات