2024 April 20
یمن؛ «عدن» کی تمام مسجدوں میں نماز جمعہ ادا نہ ہوسکی
مندرجات: ١٣٢١ تاریخ اشاعت: ٢٦ February ٢٠١٨ - ١٧:٥٩ مشاہدات: 1031
خبریں » پبلک
یمن؛ «عدن» کی تمام مسجدوں میں نماز جمعہ ادا نہ ہوسکی

یمن کے صوبہ عدن میں بعض امام اور خطیبوں کی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر تمام مساجد میں نماز جمعہ ادا نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ ارم نیوز کے مطابق مقامی میڈیا کا کہنا تھا: چند خطیبوں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد صوبے کی مساجد میں نماز جمعہ پرپابندی عاید کی گیی

عدن صوبے کے شہر معلا کی مسجد «عبدالله بن عباس» نے ایک بیان میں کہا کہ بڑھتے ہوئے قتل و غارت اور خطیبوں کی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر نماز جمعہ کو ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عدن شہر کو مستعفی صدر عبدربہ منصور ہادی کی حکومت کا دارالحکومت قرار دیا گیا ہے اور گذشتہ کیی عرصےسے اس شہر میں مخالفین اور حامیوں کے درمیان جنگ و جدل جاری ہے

یمن گذشتہ سالوں سے سعودی عرب کے شدید حملوں کا سامنا کررہا ہے اور ہزاروں بیگناہوں کے قتل عام کے علاوہ ملک کے انفراسٹریکچر کو شدید نقصان پہنچایا گیاہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات