2024 March 28
فلسطینی تنظيم حماس کا سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ کو منہ توڑ جواب
مندرجات: ١٣٢٣ تاریخ اشاعت: ٢٦ February ٢٠١٨ - ١٨:١٠ مشاہدات: 999
خبریں » پبلک
فلسطینی تنظيم حماس کا سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ کو منہ توڑ جواب

فلسطینی تنظیم حماس نے سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ نے اسرائيل کو فلسطینیوں کے مزید قتل عام کے سلسلے میں تشویق کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس نے سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ نے اسرائيل کو فلسطینیوں کے مزید قتل عام کے سلسلے میں تشویق کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا حماس کے خلاف بیان اس بات کا مظہر ہے کہ سعودی عرب ، فلسطینیوں کے دشمن کی آشکارا حمایت اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کی ترغیب دے رہا ہے۔حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس قسم کا بیان خود سعودی عرب کے لئے شرم آور ہے۔ ذرائع کے مطابق عادل الجبیر نے حماس کو انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیم قراردیا تھا۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات