2024 April 25
افغانستان میں پھر شیعہ تعلیمی مرکز پر خودکش حملہ، ۴۸ شہید، ۶۷ زخمی
مندرجات: ١٧٠٩ تاریخ اشاعت: ١٦ August ٢٠١٨ - ١١:٤٥ مشاہدات: 1617
خبریں » پبلک
اہل بیت (ع) سے محبت کیا واقعا جرم ہے!
افغانستان میں پھر شیعہ تعلیمی مرکز پر خودکش حملہ، ۴۸ شہید، ۶۷ زخمی

شام کے شکست خوردہ دھشتگرد ٹولے داعش نے افغانستان میں شیعہ مراکز کو خود کش حملوں کا نشانہ بنا کر اپنی درندگی کا ثبوت دینا شروع کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے شہر کابل کے مغربی علاقے ’’دشت برچی‘‘ میں واقع ’’مہدی موعود‘‘ تعلیمی مرکز پر کئے گئے خودکش حملے میں ۴۸ افراد شہید جبکہ ۶۷ زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا ہے کہ خود کش بمبار نے کابل کے علاقے دشت برچی میں ایک نجی تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا جہاں نوجوان طلبا اور طالبات یونیورسٹی میں داخلے کے لئے ٹیسٹ کی تیاری کررہے تھے۔
خبروں کے مطابق خود کش دھماکے سے قبل فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے باعث یہ خیال کیا جارہا تھا کہ حملہ آور ایک سے زائد ہیں تاہم بعد میں بتایا گیا کہ حملہ آور ایک ہی تھا۔
پولیس ترجمان حشمت استانکزئی نے خود کش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور پیدل آیا تھا جس نے خود کو تعلیمی ادارے کے اندر دھماکے سے اڑا لیا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے اس دہشت گردانہ حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب کابل شہر کی علما کونسل نے کہا ہے کہ یہ حملہ دہشت گرد  گروہ داعش نے کیا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں تعلیمی مراکز پر یہ پہلا خودکش حملہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی دھشتگرد ٹولے داعش نے ایک مدرسے پر حملہ کر کے ۵۷ افراد کو لقمہ اجل بنا دیا تھا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات