2024 April 20
شاہ سلمان تمام جرائم کے ذمہ دار: سعودی سابق وزیر داخلہ
مندرجات: ١٧٢٥ تاریخ اشاعت: ٠٥ September ٢٠١٨ - ١٨:١٧ مشاہدات: 1679
خبریں » پبلک
شاہ سلمان تمام جرائم کے ذمہ دار: سعودی سابق وزیر داخلہ

سعودی عرب کے سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شاہ سلمان اور ان کے بیٹے بن سلمان آل سعود حکومت کے سبھی مظالم اور جرائم کے ذمہ دار ہیں-

سعودی عرب کے سابق وزیر داخلہ احمد بن عبدالعزیز نے گذشتہ چند روز سے لندن میں آل سعود حکومت کے خلاف جاری مظاہروں پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ میں کہا ہے کہ جو لوگ یمن کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ خود شاہ سلمان اور محمد بن سلمان ہیں-

شہزادہ احمد بن عبدالعزیز نے سوشل میڈیا میں یہ بھی کہا کہ سعودی شاہی خاندان میں اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں- شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، جولائی دو ہزار بارہ سے نومبر دو ہزار بارہ تک پانچ مہینے تک سعودی عرب کے وزیر داخلہ رہے تھے-

اس وقت کے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے انہیں برطرف کر کے محمد بن نایف کو سعودی وزیرداخلہ بنا دیا تھا- گذشتہ برس نومبر میں محمد بن سلمان کے ذریعے گیارہ شہزادوں کی گرفتاری کے فورا بعد احمد بن عبدالعزیز، ملک سے فرار کر کے امریکا چلے گئے تھے-

واضح رہے کہ سعودی ولیعہد کے حکم پر گذشتہ برس دسیوں شہزادوں، تاجروں اور حکومتی عہدیداروں کو بدعنوانی کے الزام میں ملوث ہونے کے بہانے گرفتار کر لیا گیا تھا- ان شہزادوں میں بعض کو ان سے خطیر رقم وصول کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات