2024 March 29
یمن جنگ: اسپین نے سعودی عرب کو بموں کی ترسیل روک دی
مندرجات: ١٧٢٦ تاریخ اشاعت: ٠٥ September ٢٠١٨ - ١٨:٢٠ مشاہدات: 1661
خبریں » پبلک
یمن جنگ: اسپین نے سعودی عرب کو بموں کی ترسیل روک دی

سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے یمن میں حملوں کے پیش نظر اسپین نے سعودی عرب کو بموں کی فروخت روک دی۔تفصیلات کے مطابق ہسپانوی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو بموں کی ترسیل نہیں کرے گا، اسپین نے یہ اقدام یمن میں جنگی صورت حال کے تناظر میں اٹھایا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین نے بموں کی فراہمی اس خدشے کے تحت روکی ہے کہ ریاض حکومت انہیں یمن جنگ میں استعمال کرے گی۔خیال رہے کہ سابق ہسپانوی حکومت نے سن 2015 میں سعودی عرب کو 400 لیزر گائیڈڈ بموں کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت سعودی عرب کو بموں کی ترسیل کی جاتی تھی۔ہسپانوی حکومت نے اس معاہدے کی تنسیخ کے لیے اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں۔دوسری جانب یمن میں سعودی حملوں کے تناظر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے ریاض حکومت پر شدید تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔علاوہ ازیں ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کے لیے سرگرم کئی عالمی ادارے سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنے پر مغربی حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ شمالی یمن میں بچوں سے بھری بس پر فضائی حملے کے نتیجے میں 29 بچے جاں‌ بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔بعد ازاں اس حملوں کا الزام سعودی عرب پر عائد کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان میں بیلسٹک میزائل داغا تھا جسے عسکری اتحاد نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات