2024 April 25
کابل؛ شیعہ بستی کے سپورٹس کلب میں خودکش حملہ، ۲۰ شہید، ۷۰ زخمی
مندرجات: ١٧٢٩ تاریخ اشاعت: ٠٨ September ٢٠١٨ - ١٤:٣٨ مشاہدات: 1976
خبریں » پبلک
کابل؛ شیعہ بستی کے سپورٹس کلب میں خودکش حملہ، ۲۰ شہید، ۷۰ زخمی

عراق و شام میں شکست خوردہ دھشتگرد ٹولہ اب افغانستان میں شیعوں سے اپنی شکست کا بدلہ چکانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے دار الحکومت کابل کے شیعہ بستی والے علاقے ’’قلعہ ناظر‘‘ میں سپورٹس کلب کئے گئے خوش کش حملے کے ذریعے ۲۰ افراد کو شہید جبکہ ۷۰ کو زخمی کر دیا ہے۔




 

 دھشتگرد ٹولے داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ طالبان نے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے ہجوم میں پہنچ کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کے بعد دوسرے حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی  لوگوں سے ٹکرا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی اس وقت ٹکرائی جب میڈیا کے نمائندے اور امدادی اداروں کے اہلکار جائے دھماکا پر کھڑے تھے۔افغان صدر اشرف غنی نے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے جب کہ صحافیوں کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

واضح رہے کہ کابل کے مغربی علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کی بستیاں ہیں اور عراق و شام میں شیعوں سے شکست خوردہ دھشتگرد ٹولہ داعش ان علاقوں میں خودکش حملے کر کے اپنی شکست کا بدلہ چکانا چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات