2024 March 28
امام حسین ؑ سب کے ہیں: اہل سنت والجماعت کے سینیئر رہنما و سیاسی شخصیت عبدالعلیم خان
مندرجات: ١٧٣٨ تاریخ اشاعت: ١٦ September ٢٠١٨ - ١٢:٣٢ مشاہدات: 1976
خبریں » پبلک
امام حسین ؑ سب کے ہیں: اہل سنت والجماعت کے سینیئر رہنما و سیاسی شخصیت عبدالعلیم خان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے سینیئر رہنما نے کہا کہ حسین ؑ سب کے ہیں، محرم الحرام میں امن و بھائی چارے کے فروغ کیلئے سبیل امام حسین کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چار روز سے یہ مہم شروع کر رکھی ہے، پانچ محرم سے عاشورا تک سبیل امام حسین کا اہتمام کیا جائیگا۔


اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اہل سنت والجماعت کے سینیئر رہنما و سیاسی شخصیت عبدالعلیم خان نے پانچ محرم سے عاشورا تک سبیل لگانے کیلئے مہم شروع کر دی، سبیل امام حسین ؑ کے نام پر سبیل کا اہتمام کرنے کیلئے عبدالعلیم خان نے دکانداروں اور عوام سے چندہ مہم شروع کر دی، جس کو استور کے شیعہ سنی عوام کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسین ؑ سب کے ہیں، محرم الحرام میں امن و بھائی چارے کے فروغ کیلئے سبیل امام حسین کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چار روز سے یہ مہم شروع کر رکھی ہے، پانچ محرم سے عاشورا تک سبیل امام حسین کا اہتمام کیا جائے گا، عوام کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے استور میں مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ مثالی بھائی چارے کی فضا قائم ہوئی ہے۔ دوسری جانب عوامی سطح پر عبدالعلیم خان کی اس کاوش کو خوب سراہا جا رہا ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات