2024 April 20
حرم امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام پر پرچم کشائی کی روح پرور تقریب کا انعقاد
مندرجات: ١٧٤٠ تاریخ اشاعت: ١٧ September ٢٠١٨ - ١٧:٥٥ مشاہدات: 2770
خبریں » پبلک
حرم امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام پر پرچم کشائی کی روح پرور تقریب کا انعقاد

یزیدیت کی شکست اور حسینیت کی فتح کا اعلان، کربلائے معلیٰ میں حرم امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام پر پرچم کشائی کی روح پر ور تقریب منعقد ہوئی،دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں فرزندان اسلام نے امام عالمی مقام کو نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس دوران فضا لبیک یا حسین کے فلگ شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

یکم محرم الحرام،حرم امام حسین علیہ السلام اور آپ کے جان نثار بھائی حضرت عباس علمدار کے روضہ مبارکہ پر پرچم کشائی کی روح پرور تقاریب منعقد کی گئیں۔
بین الحرمین سے سرخ پرچم کو اتار کرسیاہ پرچم بلند کیا گیا،جس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں ایام عزا کا آغاز بھی ہو گیا۔
علم کشائی کی تقاریب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی، اس موقع پرلیبک یاحسین علیہ سلام کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے اور پرچم امام حسین علیہ سلام بلند ہوا تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔
واضح رہے کہ روضہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار پر لہراتا ہوا یہ پر چم آج بھی حسینیت کی فتح اور یزید ابن معاویہ کی شکست کا اعلان کررہا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات