2024 April 16
شام پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت غنڈہ گردی ہے، تحریک حماس
مندرجات: ١٨٢٦ تاریخ اشاعت: ٢١ November ٢٠٢٠ - ١٨:٥٥ مشاہدات: 2033
خبریں » پبلک
شام پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت غنڈہ گردی ہے، تحریک حماس

تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ شام پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت غنڈہ گردی اور غیر قانونی ہے جسے قابض حکومت امریکہ کی حمایت سے خطے میں امن و امان کو خراب کرنے کیلئے کر رہی ہے ۔

تحریک مزاحمت و مقاومت اسلامی حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ گذشتہ روز سوریہ پر اسرائیلی جارحیت امریکی حمایت کے سائے میں غنڈہ گردی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق ، انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ امت اسلامیہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے ، مزید کہا کہ اس مسئلے کا تقاضا یہ ہے کہ زندہ طاقتیں خطے سے صہیونیوں کو بے دخل کرنے اور ان کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے  کے لئے متحد ہوجائیں۔

یاد رہے کہ شام کی خبر رساں ایجنسی "سانا" کے مطابق بدھ کی صبح اسرائیلی جنگجو طیاروں کی بمباری کے بعد تین شامی فوجی شہید ہوگئے تھے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات