2024 March 29
الازھر کے سینئر مفتی کی جانب سے وہابیوں کی مذمت
مندرجات: ٢٥٢ تاریخ اشاعت: ١٠ September ٢٠١٦ - ١٣:٤٦ مشاہدات: 1629
خبریں » پبلک
الازھر کے سینئر مفتی کی جانب سے وہابیوں کی مذمت

الازھر کے سینئر استاد اور مفتی شیخ احمد کریمہ نے یمن کے خلاف سعودی عرب اور اسکے اتحاد کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

الازھر کے سینئر استاد اور مفتی شیخ احمد کریمہ نے یمن کے خلاف سعودی عرب اور اسکے اتحاد کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

شیخ احمد کریمہ نے کہا ہے کہ گروزنی میں جو کانفرنس ہوئی تھی اس کا مقصد اھل سنت کا مفہوم واضح کرنا تھا جو وہابیوں نے ہائی جیک کررکھا تھا- انہوں نے کہا کہ الازھر میں وسیع علمی سرگرمیوں کے پیش نظر، الازھر کسی کی تکفیر کرنا نہیں چاہتا اور ہم اپنے شیعہ امامی اور زیدی مسلک کے بھائیوں کو مومن جانتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہابیت ایک گمراہ فرقہ ہے اور اگر دنیا دہشتگردی کی بیخ کنی کرنا چاہتی ہے تو اسے وہابیت کا مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ وہابیت ہی تمام فتنوں کی جڑ ہے۔

شیخ کریمہ نے کہاکہ وہابیوں نے مرکزی ایشیا میں دہشتگردوں کو ٹریننگ دینا شروع کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہابیوں نے مرکزی ایشیا میں بعض مدرسے قائم کئے ہیں جہاں وہ انتہا پسندی اور تکفیری نظریات کی ترویج کررہے ہیں۔ الازھر کے اس ممتاز استاد نے کہا کہ مصری قوم کی اھل بیت سے محبت کی بناء پر سلفی عناصر غصے میں ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنے امریکی آقاؤں کی مدح و ثنا شروع کردی ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات