2024 March 29
صحیح مسلم: معاویہ کے ذریعہ حضرت علی (علیه السلام) پر سب و شتم کا حکم
مندرجات: ٢٥٤ تاریخ اشاعت: ١٦ November ٢٠١٦ - ١٥:٤٣ مشاہدات: 4099
تصویری دستاویز » پبلک
صحیح مسلم: معاویہ کے ذریعہ حضرت علی (علیه السلام) پر سب و شتم کا حکم

 

مسلم بن حجاج نیشاپوری نے اس قضیہ کے بارے میں یوں لکھا:

عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَمَرَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ سَعْدًا فَقَالَ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَسُبَّ أَبَا التُّرَابِ فَقَالَ أَمَّا مَا ذَكَرْتُ ثَلَاثًا قَالَهُنَّ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَنْ أَسُبَّهُ لَأَنْ تَكُونَ لِي وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ.

عامر بن سعد بن ابی وقاص نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ معاویہ بن ابو سفیان نے سعد سے کہا (حضرت علی علیہ السلام پر سب و شتم کرو ! «سعد» نے حکم کو نہیں مانا)  معاویہ نے ان سے پوچھا: تجھے کس چیز نے ابو تراب پر سب و شتم سے باز رکھا؟ سعد نے کہا: میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حضرت علی علیہ السلام کے بارے میں تین فضیلتیں سنیں ہیں جس کی وجہ سے میں کبھی ان پر سب و شتم نہیں کرسکتا۔ اگر ان تین فضیلتوں میں سے ایک بھی میرے لئے بیان کرتے تو میرے لئے سرخ بالوں والے اونٹ سے زیادہ محبوب تھا۔  

صحیح مسلم، ج 1 ، ص 1129

 

اہل سنت بھائیوں سے سوال:

معاویہ کو کیا حق پہنچتا تھا کہ حضرت علی علیہ السلام پر سب و شتم کا حکم دے جبکہ سورہ آل عمران کی ۶۱ ویں آیت کی بنیاد پر وہ پیغمبر اکرم کے نفس ہیں؟

کیا حضرت علی علیہ السلام پر سب و شتم کا حکم دینا پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سب و شتم کے حکم میں نہیں ہے؟

کیا معاویہ ان صفات کی بنا پر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمن نہیں ہیں؟

 





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی