2024 April 25
قائداعظم سمیت پاکستان کے تمام شیعہ کافر ہیں، مفتی نعیم اینڈ کمپنی جامعہ بنوریہ
مندرجات: ٣٣٦ تاریخ اشاعت: ١٠ October ٢٠١٦ - ١٢:٢١ مشاہدات: 5076
خبریں » پبلک
قائداعظم سمیت پاکستان کے تمام شیعہ کافر ہیں، مفتی نعیم اینڈ کمپنی جامعہ بنوریہ

 شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) مولائے کائنا ت امیرالمومنین علیہ سلام کے خلاف زبان درازی کرنے والے مفتی نعیم اینڈ بنوریہ کمپنی کا اب تعاقب جاری رہے گا اور اس کی حقیقت کو عوام الناس تک پہنچایا جاتا رہے گا، کیونکہ اس نے باب علم (ع) کے خلاف زبان درازی کی ہے لہذا باب علم کے ماننے والےا نکے علمی کارنامے جو فتووں کے نام پر یہ مفتیانِ شیطان جاری کرتے ہیں،کو لوگوں کے سامنے لایا جاتارہے گا۔ حال ہی میں ملک کے وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے ان مدارس کو جہالت کی یونیورسٹی قرار دیا جانا بھی بلکل بجا ہے، ان مدارس (جامعہ بنوریہ )کے فتووں کو اگر سامنے لایا جائے جو ہم گائے باگائے لائیں گے تو پاکستانی عوام کو یقین ہوجائے گا کہ یہ واقعاً جہالت کی یونیورسٹیز ہیں۔

اسی طرح کا ایک کفر ساز فیکٹری سے ایک فتویٰ جو شیعہ نیوز ٹیم نے جامعہ بنوریہ کی لیٹر ہیڈ پر حاصل کیا ہے جس میں اس شیطان صفت مولویوں کے گروہ نےمفتی نعیم کی سربراہی میں قائداعظم سمیت تمام شیعہ مسلمانوں کو کافر اور اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے شیعہ ہونے کے سوال کے جواب میں فتویٰ جاری ہوا ہے کہ "مسٹر جناح ایک شیعہ قبیلہ کے انسان ہیں، شیعوں کے باز فرقہ اسلام میں داخل قرار دیے جاتے ہیں لیکن گمراہ ہیں" پھر یہ مفتی کہتے ہیں کہ شیعوں کے باز فرقہ اسلام سے خارج ہیں، البتہ انہوں نے ان فرقوں کے بارے میں نہیں بتایا۔ پھر یہ قائد اعظم کے بارے میں فرماتے ہیں جناح صاحب کے عقائد کے بار ے میں انہیں علم نہیں، لیکن ان مفتیوں کو یہ علم ہے کہ چونکہ قائد اعظم کی نماز جنازہ شیخ اسلام مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی تھی لہذا اسی سبب وہ صحیح العقیدہ سنی مسلمان یعنی دیوبندی ہوگئے تھے۔

11129

جی قارئین ملاحظ فرمایا آپ نے کہ کس طرح سے ایک سائل کے جواب کو انہوں نے گول مول کرکے پیش کیا۔ اگر یہ علمی فتویٰ ہوتا اس میں دلائل کے ساتھ ثبوت دیئے جاتے،صر ف اپنے کند مغز میں موجو د بہت کم معلومات پرصرف ایک مسلمان کو گمراہ کن اور کافر قرار نہیںدیا تا۔

قائد اعظم شیعہ یا سنی؟
قائد اعظم شیعہ اثنا عشری تھے، انکی نماز جنازہ بلکل تقی عثمانی صاحب نے پڑھائی لیکن مفتی صاحب یہ بھی اپنے سوال کرنے والوں کے بتائیں کے تقی صاحب سے پہلے قائد اعظم کی ایک نماز جنازشیعہ مولانا سید انیس الحسن قبلہ نے پڑھائی تھی۔ اگر قائد اعظم صحیح العقید مسلمان ہوگئے تھے،یعنی دیوبندی ہوگئے تھے تو پھر شیعہ مولوی نے سیاسی نماز جنازہ سے پہلے کیوں نماز جنازہ پڑھائی۔ اس علاوہ بھی اور جوابات ہیں لیکن مفتی نعیم اینڈ بنوریہ کمپنی پہلے اسکا جواب دے۔

مفیی نعیم کی مولا علی علیہ سلام کے بار ے میں بکواس پڑھیں

کافر کون؟ 
لہذا یہ جانا بہت ضروری ہے کے کافر کون ہوتا ہے۔ کافر اسلامی و قرآنی قانوں کے تحت وہ شخص ہوگا جو اللہ کی ربوبیت کا انکار کرے، یا شرک کرے، دوسری شرط اللہ کی واحدنیت کے انکار کے بعد محمد رسول اللہ (ص) کے خاتم النبین (ص) پر کامل یقین رکھنا ہے، اگر ان دونوں میں سے کوئی ایک شرط پوری نا ہوتو شریعت نے اسے خارج السلام قرار دیا ہے،یعنی کافر۔

شیعہ اور اسکے فرقے:
شیعہ اثنا عشری ان دونوں شرائط کو دل سے مانتے ہیں، ہاں اسکے بعد یعنی رسالت (ص) کے بعد شیعہ مسلمان قرآن و احادیث رسول (ص) کی روشنی میں نظام ولایت کے قائل میں ۔ یہ بلکل اسی طرح ہے جسطرح دیگر مسلمان خلافت کو بعد از نبی(ص) نظام اسلام جانتے ہیں اورشیعہ نظام ولایت کے قائل ہیں، اسی طرح شیعوں کے دیگر فرقے جو ولایت کے نظام سے علیحدیگی اختیا ر کرتے گئے ،جن میں اسماعیلی، بوہری اور زید ی شامل ہیں یہ بھی اللہ کی واحد نیت اور رسول اللہ (س) کو خاتم النبین (س) جانتے ہیں ،لہذا اسلام کی رو سے کفر کا فتویٰ ان پر بھی لاگو نہیں ہوتا۔

مفتی نعیم کے خلاف FIR کٹ کئی

اہم نقطہ یہ ہے کہ دشمن نے ایک سازش کے تحت نصریوں کو بھی شیعہ قرار دیا ہے، جبکہ نصری شیعہ مسلمانوں کے نذدیک بھی کافر ہیں کیونکہ وہ حضرت علی کو رب قرار دیتے ہیں، یہ شیعہ اثنا عشری اور دیگر فرقوں کا عقید ہ نہیں بلکہ ایک فتنہ ہے ، لہذا نصری شیعہ نہیں ہے۔

اب ان تمام وجوہات کو سامنےرکھتے ہوئے ہم مفتی نعیم اینڈکمپنی کو مشورہ دیں گے وہ پہلے اپنے مولویوں کا عالم بنائیں اور پھر فتویٰ دیں، چونکہ ابھی وہ جاہل ہیں جواسلام کے دیگر فرقوں کے بارے میں بنیادی معلومات تک نہیں رکھتے۔ دوسری جانب ہم حکومت وقت اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں سے گذارش کریں گے وہ جان لیں اس ملک کے اصل دشمن کون ہیں جو لوگوں کے درمیاں نفرتیں بانٹ رہیں ،انہیں افراد کے فتوؤں کے سبب خودکش بمبار جنت کی لالچ میں ملک کا امن تباہ کرتا ہے،ایک دہشتگرد حوروں سے جنسی لذت کی لالچ میں دوسرے مسلمان کو کافر سمجھ کر قتل کردیتا ہے، تو کبھی ریاست کےخلاف ڈنڈا شریعت کے نفاذ کا اعلان کرتا ہے ،لہذا انکے خلاف آپریش کیا جائے۔

یہ ہی مفتی نعیم اینڈ بنوریہ کمپنی ہے جو بظاہر امن پسند بنتے ہیں لیکن اندر سے درندہ صفت ہیں، چونکہ ماضی میں ذرائع ابلاغ ترقی یافتہ نہیں تھا لوگوں کی رسائی معلومات تک مشکل سے ہوتی تھی لیکن آج رسائی
آسان ہے۔ ان کے یہ فتاویٰ جو چھپے ہوئے تھے آج ہم شائع کرکے انکے حقائق بتائیں گے، اور مفتی نعیم تیار رہو اس علاوہ بھی اور تمھارے مدرسہ کے دستخط شدہ فتاویٰ موجود ہیں جنہیں سامنے لایا جائے گا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات