2024 March 29
وہابی دہشت گردوں کے شرسے روضہ رسول (ص)کو بچانےکے لئے 10 لاکھ عاشقان رسول آمادہ
مندرجات: ٣٧ تاریخ اشاعت: ٢٢ July ٢٠١٦ - ١٦:١٧ مشاہدات: 2277
خبریں » پبلک
وہابی دہشت گردوں کے شرسے روضہ رسول (ص)کو بچانےکے لئے 10 لاکھ عاشقان رسول آمادہ

پاکستان میں تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشر ف آصف جلالی نے مدینہ منورہ میں وہابی دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور غم و غصہ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت اجا زت دے تو ہم تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) کی طرف سے مدینہ منورہ کی حفا ظت کے لیے 10لاکھ عا شقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھیجنے کے لئے تیار ہیں جو جان دے دیں گے مگر مدینہ منورہ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشر ف آصف جلالی نے مدینہ منورہ میں وہابی دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور غم و غصہ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت اجا زت دے تو ہم تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) کی طرف سے مدینہ منورہ کی حفا ظت کے لیے 10لاکھ عا شقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھیجنے کے لئے تیار ہیں جو جان دے دیں گے مگر مدینہ منورہ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ڈاکٹر اشر ف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں دھماکے عالم اسلام کے دل پر دھماکے ہیں اور اس دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے ۔ دھماکے کر نے والی اس سوچ کا دین اسلام سے کو ئی تعلق نہیں ہے یہ لو گ اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دربار رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں آواز بلند کرنا تو در کنار جہاں سا نس بھی ادب سے لی جا تی ہو وہاں اتنی بڑی جسارت عالم اسلام کبھی بر داشت نہیں کر سکتا ۔ حرمین شر یفین کی سکیورٹی پا ک فوج یا امت مسلمہ کی مشترکہ آرمی کے سپرد کر دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی حکومت ہمارے مطالبے پر فی الفور غور کرے اور حرمین الشریفین کی سکیورٹی امت مسلمہ کے حوالے کی جائے کیونکہ ہمیں وہابیوں پر کوئی بھروسہ نہیں وہابیوں نے اس سے قبل صحابہ کرام، اہلبیت اطہار اور ازواج مطہرات کے روضوں کو بھی شہید کیا ہے اور آج وہ روضہ رسول کو شہید کرنے کی ناپاک سازش کررہے ہیں وہ محمد اور آل محمد کے کھلے دشمن ہیں ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات