2024 April 20
امام سجاد (ع) اور شاگردوں کی تربيت
مندرجات: ٣٨٢ تاریخ اشاعت: ٢٤ August ٢٠٢٢ - ١٣:١٥ مشاہدات: 2778
یاداشتیں » پبلک
امام سجاد (ع) اور شاگردوں کی تربيت

شيخ طوسی (رح) نے اپني کتاب "الرجال" ميں امام سجاد (ع) کے 170 شاگردوں کے نام ذکر کئے ہيں جن ميں سے بعض شاگردوں کے نام يہ ہيں: سعيد بن مسيب، ابو حمزہ ثمالی (ثابت بن دينار)، سعيد بن جبير، ابو خالد کابلی، شہر واسط ميں حجاج بن يوسف کے ہاتھوں شہيد ہونے والے يحيی بن ام طويل،

 يحيی بن ام طويل امام سجاد (ع) کے رضاعی بھائی بھی تھے- رجال النجاشی صفحہ کے ص 397 پر يحيی بن ابی طويل کا ذکر ہے جس سے مراد شايد يحيی بن ام طويل ہی ہيں-

ابو فراس کي کنيت سے مشہور شاعر فرزدق، طاۆس يمانی، حماد بن حبيب عطار کوفی، زرارہ بن اعين شيبانی، حبابہ والبيہ، جابر بن عبداللہ انصاری، محمد بن جبير مطعم، فرات بن احنف، سعيد بن جبہان کنانی، مولی ام ہانی، قاسم بن عوف، اسمعيل بن عبد اللہ بن جعفر غيرہ- يہ لوگ اموی گھٹن کے زمانے ميں امام (عليہ السلام) سے فيض حاصل کرتے رہے ہيں۔رجال شيخ طوسي ص 81.  يہ وہ زمانہ تھا جس کی توصيف کرتے ہوئے امام سجاد (ع) نے فرمايا: "مکہ اور مدينہ ميں ہمارے حقيقي دوستوں کی تعداد 20 سے زيادہ نہيں ہے الغارات ص 573. آپ (ع) روزمرہ کي گفتگو ميں بھي تبليغ اسلام اور اہل بيت (ع) کي حالت واضح کيا کرتے تھے؛ مثلاً کسي نے آپ (ع) سے پوچھا: يا بن رسول اللہ  آپ کا کيا حال ہے ؟

امام (ع) نے فرمايا: تمام اہل اسلام پيغمبر خدا صلی اللہ عليہ و آلہ کی برکت سے امن و سکون سے بہرہ مند ہوئے ليکن ہم آنحضرت (ص) سے انتساب کی وجہ سے خوف و ہر اس کی حالت ميں جي رہے ہيں۔ کشف الغمه، ج 2، ص 107.

امام سجاد (ع) کے زمانے ميں چھ حکمرانوں نے اقتدار سنبھالا يزيد بن معاويہ، معاويہ بن يزيد، عبداللہ بن زبير، مروان بن حکم، عبدالملک بن مروان اور وليد بن عبدالملک- امام (ع) وليد کے زمانے ميں اس کے بھائی ھشام بن عبدالملک کے ہاتھوں مسموم ہو کر جام شہادت نوش کر گئے-  بر امام سجاد و امام باقر چه گذشت؟، ص 83.

خلاصہ :

قرآن و اہل بيت (عليہم السلام) کے اہداف کو آگے بڑھانے کا اہم ترين شيوہ با صلاحيت انسانوں کی تربيت اور انہيں قرآن اور اہل بيت (ع) کے مخالفين کے خلاف علمی و تعليمی اور عقيدتی جدوجہد کے لئے تيار کرنے کا اہتمام کرنے سے عبارت تھا۔

التماس دعا





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی