2024 March 29
کراچی میں کالعدم دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اور شیعہ جوان زخمی
مندرجات: ٧٧٨ تاریخ اشاعت: ٠٨ June ٢٠١٧ - ١٧:٢٣ مشاہدات: 921
خبریں » پبلک
کراچی میں کالعدم دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اور شیعہ جوان زخمی

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقہ اولڈ رضویہ سوسائٹی اردو بازار کے قریب کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ جوان زخمی ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شیعہ جوان سید یاورعباس رضوی فائرنگ سے شدید زخمی ہیںانہیں طبعی امداد کے لئے لیاقت نیشنل اسپتال شفٹ کیا گیا ہے مومنین سے دعا ئے صحت کی اپیل ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایک بار پھر شیعہ نسل کشی کے وارداتوں کا آغاز ہوا ہے، گذشتہ ۲۴ گھنٹوں میں کوئٹہ میں بہن بھائی اور کراچی میں ایک جوان محسن عباس کو کالعدم دہشتگرد جماعت کے کارندوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا ہے۔

دھیاں رہے کہ پاکستان میں سعودی ملڑی الائنس کے حوالےسے بڑھی ہوئی مخالفت اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں کی جانب سے دہشتگرد جماعتوں بالخصوص داعش ،لشکر جھنگوی کے خلاف تابڑتوڑ کاروائیوں کے بعد اچانک شیعہ ٹارگیٹ کلنگ نے زور پکڑا ہے تاکہ دہشتگرد وں کے خلاف کاروائی کو فرقہ ورانہ رنگ دیا جاسکے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات