2024 March 29
کراچی : یوم علی سے قبل لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشتگرد جیل سے فرار
مندرجات: ٧٩١ تاریخ اشاعت: ١٧ June ٢٠١٧ - ١٦:١٦ مشاہدات: 950
خبریں » پبلک
کراچی : یوم علی سے قبل لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشتگرد جیل سے فرار

شیعیت نیوز: یوم علی علیہ سلام سے قبل سینٹرل جیل سے کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 خطرناک قیدی فرار ہوگئے، جیل حکام نے غفلت برتنے پر 12 اہلکاروں ، سپرٹنڈنٹ ار جیل سپرٹنڈنٹ کو معطل کردیا، قیدیوں کی شناخت شیخ محمد ممتاز عرف فرعون اور محمد احمد عرف منا کے ناموں سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں قید کالعدم جماعت کے 2 خطرناک قیدی گزشتہ رات جیل سے فرار ہوگئے، سریاکاٹ کرنیو کاورٹ بلڈنگ سے فرار ہونے والے قیدیوں کی شناخت شیخ محمدممتازعرف فرعون اورمحمد احمدعرف منا کے ناموں سے ہوئی۔

جیل حکام کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، دونوں قیدی گزشتہ رات جیل توڑ کر فرار ہوئے تاہم قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اُن کی تلاش شروع کردی گئی ہے

کالعدم لشکر جھنگوی کے کارندوں کے فرار ہونے پر 12 پولیس اہلکاروں اور جیل سپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوبھی معطل کردیا گیا ہے، آئی جی جیل نصرت منگن کے مطابق غفلت کےمرتکب12 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیاجائیگا، جس کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے

دھیان رہے کہ دو دن بعد یوم علی علیہ سلام کے حوالے سے ملک بھر میں عوامی اجتماعات منعقد ہونے ہیں ،ایسے حساس موقع پر سیکورٹی عمومی طور پر غیر معمولی ہوجاتی ہے،لیکن کراچی پولیس کی اتنی بڑی غفلت کسی بڑے نقصان کی جانب اشارہ کررہی ہے، لہذا سیکورٹی اور خفیہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ یوم علی علیہ سلام کے موقع پر سیکورٹی کے معمالات میں کسی قسم کی غفلت برتنے سے گریز کریں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات