2024 April 20
نجف اشرف کی فضا اہلبیت اطہار (ع) کے شیدائیوں کی آہ و بکا سے گونج رہی ہے
مندرجات: ٧٩٢ تاریخ اشاعت: ١٧ June ٢٠١٧ - ١٦:١٩ مشاہدات: 964
خبریں » پبلک
نجف اشرف کی فضا اہلبیت اطہار (ع) کے شیدائیوں کی آہ و بکا سے گونج رہی ہے

امیرالمومنین، شیر خدا فاتح خیبر حضرت امام علی (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے دنیا کے گوشہ و کنار میں عزاداری کا سلسہ گزشتہ رات سے شروع ہو گیا ہے۔ عراق کے مختلف شہروں نجف اشرف، کربلائے معلی، کاظمین، سامرا اور مسجد کوفہ جبکہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہر طرف مجلس عزاء اور ماتم و سینہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔
تمام مساجد و امام بارگاہوں میں نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات نیز سڑکوں پر سیاہ پرچم نصب ہیں
جبکہ نجف اشرف حرم امام علی ؑ میں کے روضہائے مبارک میں عزاداروں کا جم غفیر ہے جہاں اہلبیت اطہار (ع) کے عقیدت مندوں کی جانب سے اشکبار آنکھوں سے فاتح خیبر مشکل کشاء حضرت امام علی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے پرسہ پیش کیا جا رہا ہے۔ مقدس روضوں کی فضا اہلبیت اطہار (ع) کے شیدائیوں کی آہ و بکا سے گونج رہی ہے۔ سوگواروں اور عزاداروں کی جانب سے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ حضرت امام علی (ع) کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات