2024 April 19
حکومت لاہور میں تکفیریوں کے ہاتھوں شیعہ نوجوان کے قتل کا نوٹس لے، علامہ حسن ہمدانی
مندرجات: ٧٩٨ تاریخ اشاعت: ٢٠ June ٢٠١٧ - ١١:٥٩ مشاہدات: 946
خبریں » پبلک
حکومت لاہور میں تکفیریوں کے ہاتھوں شیعہ نوجوان کے قتل کا نوٹس لے، علامہ حسن ہمدانی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی  نے ضلعی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور شہر میں فرقہ وارانہ بنیاد پر نوجوان ذوالفقار کا داعشی و تکفیریوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، آپریشن ردالفساد کے ہوتے ہوئے ایسے شدت پسندوں کا سرعام قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ان شدت پسندوں کیخلاف کارروائی ہوئی ہی نہیں، اسی شمالی لاہور میں چند دنوں قبل ایک فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی لاش کو تدفین سے روک دیا تھا، اگر اسی وقت ان شرپسندوں کیخلاف کارروائی ہوتی تو آج یہ المناک واقعہ پیش نہ آتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم لاہور انتظامیہ، آئی جی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان شرپسندوں گرفتار کرکے اس کا مقدمہ فوجی عدالتوں کے سپرد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے مقتول کے ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کے دفعات شامل نہ کرکے اپنی دہشتگردوں سے ہمدردی کا واضح ثبوت دیا ہے، ان شاءاللہ شہید کے خون ناحق کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں موجود مسجد کا امام مسلسل شرپسندی پھیلانے میں مصروف ہے اور اس مظلوم شہید کی شہادت میں اس شرپسند کا کلیدی کردار ہے، شہید کے خاندان اور ان کے عزیزوں کو اب بھی دھمکیاں دے رہے ہیں، اگر لاہور انتظامیہ نے شہید کے قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی نہ کی تو پنجاب بھر میں نماز عید کے موقع پر احتجاج کرینگے اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا بھی دینگے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات