2024 March 28
اما م علی کی توہین کرنے والے شخص پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے
مندرجات: ٨٠٠ تاریخ اشاعت: ٢٠ June ٢٠١٧ - ١٢:٠٨ مشاہدات: 967
خبریں » پبلک
اما م علی کی توہین کرنے والے شخص پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے

 شیعیت نیوز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امیر المومنین حضرت علی ؑ کے چہرے کی طرف دیکھنے کو عبادت قراردیا ہے ۔پوری کائنات میں کسی دوسری شخصیت کو یہ شرف حاصل نہیں۔حضرت علی ؑ کی محبت ہر دور میں مومن اور منافق کی پہچان رہی ہے۔استعماری و سعودی ٹکروں پر پلنے والے نام نہاد علما اس ملک کو ایسی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جس میں فرقہ واریت اور نفرت کا راج ہو۔انہوں نے ایک روزنامے میں ایک ناصبی ملا کی طرف سے حضرت علی علیہ السلام کی شان میں اہانت آمیز رویہ اختیار کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مضمون ملک میں آگ لگانے کی ایک سازش ہے ۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس شخص کو اہلبیت اطہار علیہم السلام کی توہین کے جرم میں فوری طور پر گرفتار کر کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔اگر ذمہ دار اداروں کی طرف سے اس مضمون نگار کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی تو پھر احتجاج سمیت تمام قانونی و آئینی حق استعمال کرنے کے آپشن ہمارے پاس موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گستاخ شیخ ولی خان کی مولا علی (ع) پر شراب پینے کی تہمت، عدلیہ خاموش کیوں؟

انہوں نے کہا مولا علیؑ کے عادلانہ کردار اور تقوی کی غیر مذاہب بھی مثالیں پیش کرتے تھے۔دور عصر کی خارجی قوتوں کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے امیر المومنین حضرت علی ؑ کے سیرت و کردار کو اپنی عملی زندگیوں میں ڈھالنے کی ضرورت ہے




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات