2024 March 29
سعودی عرب:سعودی فوج کی شیعہ بستیوں میں جارحانہ کاروائیاں تیز
مندرجات: ٨٠١ تاریخ اشاعت: ٢١ June ٢٠١٧ - ١١:٠٦ مشاہدات: 974
خبریں » پبلک
سعودی عرب:سعودی فوج کی شیعہ بستیوں میں جارحانہ کاروائیاں تیز

 العوامیہ(مانیٹرنگ ڈیسک)آل سعود حکمرانوں کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے سعودی فوجیوں نے العوامیہ کے شیعہ شہریوں کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فوجیوں نے العوامیہ قصبے اور المسورہ محلے کے عوام کے خلاف جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کم سے کم تیس افراد کو زخمی کر دیا-

جبکہ العوامیہ کے عوام جو رضاکارانہ طور پر شہر کی صفائی ستھرائی میں مصروف تھے کونشانہ بنایا اور کئی افراد کو زخمی کر دیا- واضح رہے کہ سعودی فوجی، العوامیہ کے شہریوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور، اور ان کے اسکولوں، مساجد اور گھروں کو بلڈوزروں سے گرانے کی کوشش کر رہے ہیں-

سعودی پولیس العوامیہ میں کوڑا اکٹھا کئے جانے اور صفائی کرنے سے بھی روک رہی ہے-واضح رہے کہ گذشتہ ایک مہینے سے زیادہ عرصے سے مشرقی سعودی عرب میں واقع العوامیہ کا شیعہ علاقہ، سعودی فوجیوں کے سخت محاصرے میں ہے-




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات