2024 April 19
مولاعلی کی شان میں گستاخانہ کالم پر اخبار کی معذرت، شرپسند ایم ڈبلیو ایم پر برس پڑے
مندرجات: ٨٠٥ تاریخ اشاعت: ٢٤ June ٢٠١٧ - ١١:٥٣ مشاہدات: 1105
خبریں » پبلک
مولاعلی کی شان میں گستاخانہ کالم پر اخبار کی معذرت، شرپسند ایم ڈبلیو ایم پر برس پڑے

 شیعیت نیوز: ۹ جون کو گستاخ ولی خان کا ایک گستاخانہ کالم شائع کرنے پر جہاں پاکستان اخبار نے معذرت کی ہے۔

شیعیت نیوز کے مطابق ۹ جون کے بعد سے مسلسل جہاں پاکستان اخبار اس کالم کے حوالے سے وضاحت پیش کررہاہے اور ملت تشیع سے معذرت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ جہاں پاکستان اخبار میں ۹ جون کو گستاخ ولی خان نے اپنے ایک کالم میں امیر المومنین علیہ سلام پر نعوذ بااللہ شراب پینے کی تمہمت عائد کی تھی۔

گستاخ شیخ ولی خان کی مولا علی (ع) پر شراب پینے کی تہمت، عدلیہ خاموش کیوں؟

9 جون کواس کالم کے شائع ہو نے بعدایم ڈبلیو ایم کے میڈیا ٹیم نے جہاں پاکستان اخبار سے شدید احتجاج کیا ، اطلاعا ت ہیں کہ جہاں پاکستان اخبار نے اس غلطی پر اپنے ایک ایڈیٹر کو بھی فارغ کردیاہے۔

تاہم 16جون کو یہ کالم جب سوشل میڈیا پر شائع ہوا تو پورے پاکستان سے اسکے خلاف شدید احتجاج سامنے آیا جس پر اخبار نے ایک بار پھر واضح الفاظ میں عوام سے معذرت کی اور اپنے اخبار میں جاری کی گئی تحریر میں اس بات کا اعتراف کیا کہ مجلس وحدت مسلمین نے انکی معذرت قبول کرلی ہے۔

اخبار کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان کے بعد کچھ جذباتی افراد اب سوشل میڈیا پر ایم ڈبلیو ایم پر گرم ہورہے ہیں کہ یہ جماعت کون ہوتی ہے معذرت قبول کرنے والی ؟ ان افراد کا غصہ بجا ہے لیکن یہ حقیقت بھی ملت کے سامنے ہونا چاہئے کہ ۹ جون سے ۱۶ جون تک پوری قوم کے علم میں بھی نہیں تھا کہ ایسا کوئی گستاخانہ کالم کسی اخبار میں شائع ہوا ہے، اس دوران ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی میڈیا ٹیم اس ایشوکو فالو کررہی تھی ، لہذا جو آگے بڑھ کر قیادت کرتا ہے تو اسے حق بھی ہوتا ہے کہ قومی معمالات میں وہ فیصلہ کرسکے۔

لہذا اخبار کی جانب سے معذرت قبول کرنے میں کوئی قباحت بھی نہیں، کیونکہ ان کے ایڈیٹوریل بورڈ سے غلطی ہوئی ہے اور وہ اس پر شرمندہ ہیں اور اپنا ایک بندہ بھی فارغ کرچکے ہیں۔

البتہ ملعون ولی خان کے خلاف کاروائی ہونا چاہئے کیونکہ جب توہین صحابہ پر تیمور خان کو پاکستان کا قانوں پھانسی کی سزا سنا سکتا ہے تو ولی خان تو توہین اہلیبت (ع) کا مرتکب ہوا ہے اور توہین اہلیبت (ع) توہین رسالت(ص) ہے۔

نوٹ: یہ رپورٹ کسی کی حمایت یا مخالفت میں نہیں بلکہ ملت کے لئے ہم وقت اوربروقت کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرناہے، جو بھی ملت کی بہتری کے لئے سرگرم ہوگا شیعیت نیوز انکی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات