2024 April 20
یوم قدس :پاکستان، امریکا و اسرائیل مردہ آباد اور لبیک یاحسین ؑ کے نعروں سے گونج اُٹھا،شیعیت رپورٹ
مندرجات: ٨٠٧ تاریخ اشاعت: ٢٤ June ٢٠١٧ - ١٢:٠٨ مشاہدات: 1168
خبریں » پبلک
یوم قدس :پاکستان، امریکا و اسرائیل مردہ آباد اور لبیک یاحسین ؑ کے نعروں سے گونج اُٹھا،شیعیت رپورٹ

 شیعیت نیوز: مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم القدس ریلیاں نکالی گئیں۔مرکزی ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے تبت سنٹر تک نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کا اختتام تبت سینٹر پر ایک جلسے کی صور ت میں ہوا جس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرئٹری جنر ل علامہ احمد اقبال، شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ عباس کمیلی ،جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے کیا ، شرکاء نے سروں پر سرخ اور سبز پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر لبیک یا قدس تحریر تھا۔،ریلیوں کے شرکاء امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعرے لگاتے رہے۔
 
اسلام آباد میں امامبارگاہ G 6 سے آزادی قدس ریلی نکالی گئی جو آبپارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل عالم اسلام کے اتحاد میں پوشیدہ ہے۔
 
لاہور میں نماز جمعہ کے بعد اسلام پورہ سے ریلی نکالی گئی جو ناصر باغ اور انار کلی سمیت مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی چئیرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ملتان میں گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بہاولپور میں جامعہ مسجد حسینیہ سے فرید گیٹ تک القدس ریلی نکالی گئی۔
 
ملتان، پشاور،اسکردو،گلگت بلتستان، سکھر،حیدرآباد اور کوئٹہ میں بھی یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالیں گئیں جس میں ہزاروں مرد،خواتین بچوں اور بزرگوں نے شرکت کی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات