2024 March 29
2 سال سے بول رہا تھا کہ ملک میں داعش موجود ہے، سینیٹر رحمان ملک
مندرجات: ٨٠٩ تاریخ اشاعت: ٢٥ June ٢٠١٧ - ١٢:١٢ مشاہدات: 1007
خبریں » پبلک
2 سال سے بول رہا تھا کہ ملک میں داعش موجود ہے، سینیٹر رحمان ملک

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی نئی لہر کا آغاز پاراچنار سے ہوا ہے، میں 2 سال سے بول رہا تھا کہ ملک میں داعش موجود ہے، اب ہم نہ ایران اور قطر کے رہے اور نہ ہی سعودی عرب کے رہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ 2 سال سے بول رہا ہوں کہ ملک میں داعش موجود ہے اور وقت کے ساتھ ہی نئی تنظیمیں سامنے آ رہی ہیں ۔ لشکر جھنگوی العامی بھی داعش کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر کا آغاز پاراچنار سے ہو گیا ہے۔ بلوچستان اور دیگر شہروں میں دہشت گرد حملہ کرتے ہیں، ایجنسیوں کی جانب سے جلدی الرٹس پر ایکشن نہیں ہوتا۔ رحمان ملک نے کہا کہ ہم نہ ایران کے رہے نہ ہی سعودی عرب کے جبکہ خطے کی صورتحال پر نواز شریف کو کردار ادا کرنا ہو گا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات