2024 April 24
بے گناہ افراد کا قتل کرنے والے جہادی نہیں فسادی ہیں،جماعت اہلسنت
مندرجات: ٨١٠ تاریخ اشاعت: ٢٥ June ٢٠١٧ - ١٢:١٤ مشاہدات: 933
خبریں » پبلک
بے گناہ افراد کا قتل کرنے والے جہادی نہیں فسادی ہیں،جماعت اہلسنت

شیعیت نیوز: جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ نظام مصطفیٰ کے عملی نفاذ میں ملک کی بقاء و استحکام مضمر ہے، پیغمر اسلام کی حیات طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے، ہمیں اپنے مسائل کا حل سیرتِ رسول امیں تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، جو عناصر خود ساختہ شریعت کے نام پر مسلمانوں کا قتل کر رہے ہیں وہ اپنے عمل کے خود ذمہ دار ہیں ایسے افراد کو نشان عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے دارالعلوم امجدیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و محبت، رواداری، مساوات، اخوت، عفو درگزر، بھائی چارے کا مجموعہ ہے، ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر مال، جان اور عزت کی پامالی حرام ہے، بے گناہ افراد کا قتل کرنے والے جہادی نہیں فسادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور رسول کے فرمانبردار اور اطاعت گزار کو قبر و حشر میں راحت نصیب ہوگی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات