2024 April 25
پاکستانی وزیر اعظم سے ایک سوال، کیا پاراچنار پاکستان میں ہے ؟
مندرجات: ٨١٤ تاریخ اشاعت: ٢٨ June ٢٠١٧ - ١٠:٤٦ مشاہدات: 983
خبریں » پبلک
پاکستانی وزیر اعظم سے ایک سوال، کیا پاراچنار پاکستان میں ہے ؟

نواز شریف کو تو اندازہ بھی نہیں کہ پاراچنار پاکستان میں ہے یا کسی دوسرے ملک میں/ پاراچنار میں ہونے والے دو دھماکوں کے بعد ہونے والا احتجاجی دھرنا گذشتہ چار روز سے جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے مرکزی شہر پاراچنار میں ہونے والے دو دھماکوں کے بعد ہونے والا احتجاجی دھرنا گذشتہ چار روز سے جاری ہے۔

دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ جمعے کی شام پاراچنار میں کڑمان اڈہ کے قریب ہونے والے ان دو دھماکوں میں 60 کے قریب افراد شہید ہوئے تھے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دھرنے کے منتظم ثاقب بنگش نے بتایا کہ '27ویں رمضان سے یہ دھرنا مسلسل جاری ہے اور جب تک ان کے مطالبات سنے نہیں جاتے یہ دھرنا جاری رہے گا۔ '

ان کا کہنا تھا کہ 'ہماری برداشت ختم ہو چکی ہے، ہر مہینے دھماکہ، ہر مہینے سو ہلاکتیں، اتنا بڑا علاقہ تو نہیں جس کو سکیورٹی نہ دی جا سکے۔سکیورٹی کے اتنے بڑے دعووں کے نتیجے میں ہمیں سو لاشوں کا تحفہ مل رہا ہے۔ '

ان کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم نواز شریف کو تو یہ اندازہ بھی نہیں ہے کہ پاراچنار پاکستان میں ہے یہ کسی دوسرے ملک میں۔‘

ثاقب بنگش کا کہنا تھا کہ 'کور کمانڈر آئے تھے اور ہمیشہ کی طرح صرف یہ کہہ کر چلے گئے کہ آپ کے مطالبات پورے کیے جائیں گے، تاہم آج تک ایسا نہیں ہوسکا ہے۔ '

'اب تک 11 دھماکے ہو چکے ہیں، یہ کوئی تیسری دنیا سے آکر تو نہیں کرتا، آخر یہ دھماکے کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں۔ '

ثاقب بنگش نے بتایا کہ جب تک اس علاقے کی سکیورٹی کا ذمہ مقامی لوگوں کو دیا گیا تھا سب ٹھیک تھا تاہم ان کے بقول جب سے 'ہم سے سکیورٹی لی گئی ہے تو ایسے مسائل روز ہو رہے ہیں۔ '

انھوں نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں کوئی وقعہ پیش آتا ہے تو لاکھوں روپوں کی امداد کا اعلان کیا جاتا جبکہ پاراچنار میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے اواخر میں پاراچنار میں خواتین کی ایک امام بارگاہ کے نزدیک بم دھماکے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

جبکہ رواں سال جنوری میں پاراچنار میں سبزی منڈی کی عیدگاہ مارکیٹ کے قریب والے دھماکے میں بھی کم از کم 24 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے تھے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات