2024 March 28
سوشل میڈیا و شیعیت نیوز کی کمپین پر پیمرا بالا آخر حرکت میں آگئی ، وصال ٹی وی پہ پابندی عائد
مندرجات: ٨٥٤ تاریخ اشاعت: ١٠ July ٢٠١٧ - ١٠:٥٥ مشاہدات: 1846
خبریں » پبلک
سوشل میڈیا و شیعیت نیوز کی کمپین پر پیمرا بالا آخر حرکت میں آگئی ، وصال ٹی وی پہ پابندی عائد

شیعیت نیوز:سوشل میڈیا کا دباو اور شیعیت نیوز ( shiitenews.org ) ٹیم کہ بروقت آواز اٹھانے کہ دو دن کہ اندر وفاقی میڈیا ریگولیڑی اتھارٹی نے سعودی فنڈڈ فسادی و فرقہ وارانہ ٹی وی چینل " وصال اردو " کی نشریات کو دیکھانے پہ پابندی عائد کردی اور کیبل آپریٹرز کو متنبہ کیا ھے کہ شیطانی وصال اردو کی نشریات دیکھانے والے کیبل آپریٹرز کہ خلاف سخت کاروائی ھو گئی ۔

سعودی عرب کہ شہر جدہ سے چلنے والا یہ تکفیری چینل پاکستان کہ اندر خاموشی سے نفرتوں اور فرقہ واریت کا زھر گھول رھا تھا تاکہ وطن عزیز کی جڑوں جو کہ اتحاد و رواداری پہ مبنی ھے اسکو کھوکھلا کرکے عالمی دہشتگرد تنظیم " داعش " کہ لیے زمینہ سازی کی جاسکے اور اسرائیلی ، سعودی و انڈیا کہ پاکستان دشمن ایجنڈے کو عملی جامہ پہنیایا جاسکے ۔ اس ملک دشمن چینل کی نشریات پہ پابندی پہ ملک کہ حساس اداروں کہ شکر گزار ھیں کہ جنہوں نے اس سازش کو بروقت ناکام بنا دیا ۔

پیمرا کی جانب سے جار ی ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تشدد کو ہوا دینے،نفرت پھیلانے کے جر م میں کیبل آپریٹر ز کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ سعودی سیٹیلائٹ چینل وصال کی پاکستان میں اردو نشریات کو آن ائیر نا کریں۔

واضح رہے کہ وصال ٹی وی سعودی سیٹیلائٹ چینل ہے جسکی اردو نشریات پاکستان میں ائیر ہوتی ہیں جسمیں مسلسل شیعہ مسلمانوں کے خلاف جھوٹے پروپگنڈا پر مبنی نفرت انگیز ویڈیو نشر کی جاتی ہیں ، اسکا بنیادی ہدف ملک خدادا پاکستان میں فرقہ واریت کوہوا دے کر ملک کو عدم استحکام اور مشکلات سے دوچار کرنا ہے، دیگر ذرائع کے مطابق وصال چینل کے اردو ورژن کے لئے کام کرنے والے ملازمین کے تانے بانے را سے ملتے ہیں ۔

لہذا اسی حوالے سے کئی مہینوں سے پیمر ا سمیت دیگر اداروں میں شکایات درج کروائی گئی تھیں جبکہ گذشہ دنوں سے شیعیت نیوز ٹیم سمیت دیگر محب وطن پاکستانی سوشل میڈیا کارکناں نے وصال ٹی وی پر پابند ی لگانے کے مطالبہ کے ساتھ کمپین کا بھی آغاز کیا تھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے وصال ٹی وی کے خلاف پاکستانی ادارے حرکت میں آگئے ہیں۔

وصال ٹی وی پر پابندی پاکستانی اداروں کی جانب سے خوش آئین اقدام ہے اور اسی طرح کسی بھی قسم کے نفرت پھیلانے والے میڈیا کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے شیعیت نیوز ٹیم اسکی بھرپور حمایت کرتی ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات