2024 April 19
شیخ ابراہیم زکزاکی کی جان خطرے میں ہے
مندرجات: ٩١ تاریخ اشاعت: ٢٨ July ٢٠١٦ - ١٦:٤٨ مشاہدات: 1619
خبریں » پبلک
شیخ ابراہیم زکزاکی کی جان خطرے میں ہے

بین الاقوامی: نائجیریا میں تحریک اسلامی نے حکومت نائجیریا کو خبردار کیا ہے کہ نامور شیعہ عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ زینب الدین کی جان کو خطرہ ہے یہ دونوں بحرین کے سیکورٹی اداروں کی تحویل میں ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے روزنامہ پریمیم ٹائمز کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ تحریک اسلامی نائجیریا کے رہنما عبداللہی دنلادی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نامور شیعہ عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی بیوی کی صحت کے متعلق حکومت نائجیریا کو خبردار کیا ہے۔

شیخ عبداللہی دنلادی نے مزید کہا گذشتہ سال دسمبر میں شیخ زکزاکی کے حامیوں پر نائجیرین افواج کے حملے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور انہیں علاج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا نائجیریا کے سیکورٹی مامورین کا عدالت میں کہنا تھا کہ انہوں نے شیخ ابراہیم زکزاکی کے کہنے پر ان کی حفاظت کیلئے انہیں اپنے پاس رکھا ہوا ہے جبکہ ہمارے پاس شواہد ہیں کہ انہوں نے شیخ ابراہیم زکزاکی اس لئے اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے تاکہ ان کی بینائی چلی جائے اور وہ قید کے دوران جان دے دیں۔

انہوں نے مزید کہا شیخ ابراہیم زکزاکی کا بلڈ پریشر بھی بہت زیادہ ہے اور اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو ان کی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا شیخ ابراہیم زکزاکی کی بیوی بھی زخمی ہیں اگر ان کا علاج نہ کیا جائے ان کی جان کو بھی خطرہ ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات