2024 April 26
چیف جسٹس اور آرمی چیف ممتاز رضوی کی فوری بازیابی و سلامتی کو یقینی بنائیں،اہل خانہ
مندرجات: ١٢٧٨ تاریخ اشاعت: ٠٧ February ٢٠١٨ - ١٧:١٦ مشاہدات: 1101
خبریں » پبلک
چیف جسٹس اور آرمی چیف ممتاز رضوی کی فوری بازیابی و سلامتی کو یقینی بنائیں،اہل خانہ

 شیعیت نیوز: چیف جسٹس پاکستان محترم آرمی چیف جناب جنرل قمر جاوید باجوہ، سید ممتاز حسین رضوی کی فوری بازیابی و سلامتی کو یقینی بنائیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اہلیہ سید ممتازرضوی‎ نے کہا کہ اپنے ۶۵ سالہ شوہر سید ممتاز رضوی کی گمشدگی کہ حوالے سے فریاد لیکر آئی ھوں تاکہ آپ لوگوں کے توسط سے میرے شوہر کو بازیاب کرایا جاسکے جنکا آج ۱۵ روز گزرنے کہ باوجود بھی پتہ نہیں لگ سکا۔میرے شوہر ممتاز رضوی ایک فلاحی، سماجی، علمی و محب وطن شخصیت؛ غریبوں اور یتیموں کے مددگار۔ وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، انجینئر ہیں جو 23 جنوری سے لاپتہ کردئیے گئے ہیں۔ھم اہل خانہ و انکے دوست احباب اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی کوئی بھی خبر نہیں پا سکے ہیں۔ممتاز رضوی نے الیکٹرانک انجینئرنگ میں BE کیا جبکہ اسکے بعد کراچی یونیورسٹی ہی سے بطور ریگولر طالب علم انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کیا۔ یونیورسٹی کے مشہور اساتذہ انکو ایک قابل اور مہذب طالب علم کے طور پر جانتے ہیں۔ وہ آج کل SZABIST سے بین الاقوامی تعلقات عامہ میں پی ایچ ڈی کررہے تھے ۔ سید ممتاز حسین اپنے حلقہ احباب میں علم دوست شخصیت کے طور پر جانے جاتے رہے ہیں۔ انکا شمار اچھے طالب علموں میں ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر و شفیق اساتذہ میں ہوتا ہے۔ جو مسلسل طلب علم میں مصروف رہے ہیں اور اس کی مثال ان کا SZABIST یونیورسٹی سے PHD کرنا ہے۔ انکی ہمیشہ کوشش رہی کہ وہ معاشرے میں علم پرور مثبت سوچ کو پروان چڑھایا جائے اور اسی لئے وہ کافی عرصے سے باقاعدہ ماہانہ رسالہ ' 'علم و حرفت ' ' شائع کرتے چلے آرہے ہیں۔ ممتاز رضوی کا کمپیوٹر سے متعلق اپنا ذاتی کاروبار ہے۔ گذشتہ 20 سال سے اسی کاروبار سے وابستہ ہیں۔ انجینر سید ممتاز رضوی ہمیشہ ملی، فلاحی و سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ایک خصوصی تعلق ہے۔ اور اسی مدد کے جذبے کے تحت ایتمام فاونڈیشن اور شہداء کی فیملز کی سرپرستی میں فعال کردار ادا کیا۔میں آپ کہ توسط سے چیف جسٹس پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار، محترم آرمی چیف جناب جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعلی سندھ جناب سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ جناب محمد زبیر، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، سول سوسائٹی، اعلی عدلیہ اور پاکستان کی مقتدر قوتوں سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے شوھر سید ممتاز حسین رضوی کی فوری بازیابی و سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔ وہ پاکستان کہ ایک محب وطن و اعلی تعلیم یافتہ ذمہ دار شہری ھیں انکا اغواء و گمشدگی انکی عمر رسیدہ والدہ اور ھمارے اھل خانہ کہ لیے انتہاء کرب کا سبب ھے خدارا انکو بازیاب کراکے ھمیں اس مشکل سے نجات دلائی جائے۔ میں اپ بھائیوں کی بہت شکر گزار ھوں کہ اپ نے زحمت کی اور میری آواز کو حکام بالا تک پہچانے میں مددگار ثابت ھوئے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات