2024 April 26
سعودی عرب نے اسرائیل جانے والے طیارے کے لئے اپنی فضائی حدود کھول دی
مندرجات: ١٢٩٥ تاریخ اشاعت: ١٢ February ٢٠١٨ - ١٣:٣٧ مشاہدات: 1061
خبریں » پبلک
سعودی عرب نے اسرائیل جانے والے طیارے کے لئے اپنی فضائی حدود کھول دی

 سعودی عرب نے بدھ سے پہلی بار اسرائیل جانے کے لئے ہندوستان کی قومی ہوائی کمپنی ایئر انڈیا کو اپنی فضائی حدود سے گذرنے اور استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ریاض اور تل ابیب کے تعلقات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتنیاہو کے ایک مہینے قبل انجام پانے والے دورہ ہندوستان میں دونوں حکومتوں کے درمیان حمل و نقل کے شعبے میں معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان براہ راست پروازیں انجام پائیں گی۔
اس سے پہلے اسرائیل کی ہوائی کمپنی ایل ایل نے بھی صیہونی حکومت کے وزیرا‏عظم نتیاہو سے کہا تھا کہ ہندوستان تک پہنچنے کے لئے سعودی عرب کی فضائی حدود کا استعمال کرنے کی غرض سے سعودی حکومت سے اجازت لے لے۔
بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب نے گذشتہ مہینے کے دوران صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو کھل کر برقرارکرنے کی کوشش کی ہے جبکہ صیہونی حکومت مسلمانوں کی سب سے بڑی دشمن ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات