2024 April 26
مقبوضہ کشمیر: تحریک آزادی کشمیر کے شیعہ رہنما دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید
مندرجات: ١٣٠٠ تاریخ اشاعت: ١٤ February ٢٠١٨ - ١٣:٢١ مشاہدات: 1094
خبریں » پبلک
مقبوضہ کشمیر: تحریک آزادی کشمیر کے شیعہ رہنما دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

شیعیت نیوز: مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں بھارتی حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں نے تحریک وحدت اسلامی کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف ندیم پر گولیاں چلا کر انہیں شہید کر دیا ہے۔ محمد یوسف ندیم کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) میں تحریک وحدت اسلامی کے نمائندہ تھے، سینیئر حریت رہنما محمد یوسف ندیم عسکری محاذ پر بھی سرگرم رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ انہیں آج سہ پہر کو نامعلوم افراد نے اس وقت گولیاں ماریں، جب وہ ایک مسافر بردار گاڑی میں سوار تھے۔

یوسف ندیم کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی کشمیر بھر میں صف ماتم بچھ گیا، تمام مزاحمتی قائدین نے اس واقعہ کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی۔ اس دوران حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے اس سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر صدمہ پہنچا ہے۔ سید علی شاہ گیلانی نے ایک بیان میں محمد یوسف ندیم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات