2024 June 2
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا جھنگ : جماعت اسلامی اور سپاہ صحابہ کا اتحاد ہوگیا
مندرجات: ١٦٣٥ تاریخ اشاعت: ٠١ July ٢٠١٨ - ١٢:٥٤ مشاہدات: 1724
خبریں » پبلک
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا جھنگ : جماعت اسلامی اور سپاہ صحابہ کا اتحاد ہوگیا

 ایم ایم اے کی اہم جماعت ، جماعت اسلام نے جھنگ کے این اے 115 پر کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کے سرغنہ احمد لدھیانوی اور معاویہ اعظم کی مکمل حمایت کردی ہے۔

کالعدم دہشتگرد جماعت کے مطابق جماعت اسلامی اور کالعدم لشکرجھنگوی و سپاہ صحابہ میں یہ رشتہ بہت پائیدار اور محبت بھرا ہے، اور جماعت اسلامی جھنگ نے ہر موقع پر کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کو سپورٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شیعیت نیوز پہلے ہی جماعت اسلامی کا منافقانہ چہرہ ظاہر کرتی رہی ہے، اوراپنے قارئین کو آگاہ کرتی آئی ہے کہ جماعت اسلامی کالعدم جماعتوں کی سپورٹر ہے تاہم اب کی بار کھل کر جماعت اسلامی نے داعش کے حامی دہشتگردوں کی حمایت کردی ہے۔

دوسری جانب ایم ایم اے کے سربراہ پہلے ہی ملک بھر میں تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کررہے تھے جبکہ انہوںنے کالعدم جماعت کو ایم ایم اے میں شامل کرنے کا منصوبہ بھی پیش کیا تھا اب جماعت اسلامی بھی اسی صف میں آکھڑی ہوئی ہے، ماہرین کے مطابق ایم ایم اے جیسا اتحاد ملک میں تکفیریت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس اتحاد کا فائدہ صرف شدت پسند دیوبندی ہی حاصل کریں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی اسٹبلشمنٹ داعشی فکر رکھنے والوں کو پاکستان میں طاقت ور بنانا چاہتے ہیں تاکہ شام و عراق سے شکست خوردہ داعشیوں کو پاکستان میں سہولت فراہم کی جاسکے اور اس ملک کے بھی حالات خراب کیئے جائیں۔

یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو دہشتگردوں کی معاونت کے الزام میں گر ے لسٹ میں بھی شامل کیا جاچکا ہے جبکہ یہاں دہشتگرد اور انکی جماعتوں کو کلین چیٹ دیکر انہیں سیاسی سرگرمیوں کی اجاز ت دی گئی ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات