2024 May 19
جامعہ حفصہ کی طالبات کی داعش کو دعوت: مولانا عبد العزیز نے حمایت کردی
مندرجات: ٤٦٩ تاریخ اشاعت: ١٨ December ٢٠١٦ - ١٨:٣٦ مشاہدات: 1777
خبریں » پبلک
جامعہ حفصہ کی طالبات کی داعش کو دعوت: مولانا عبد العزیز نے حمایت کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خطیب لال مسجد تکفیری مولانا عبدالعزیز اور جامعہ حفصہ کی مہتممہ ام حسان نے کہا ہے کہ جامعہ حفصہ کی طالبات نے ایک ویڈیو پیغام میں داعش کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ابوبکر بغدادی سے اپیل کی ہے کہ اسامہ بن لادن اور لال مسجد آپریشن کے شہداء کا بدلہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں سے مایوس طالبات نے ایسا کرکے کسی قسم کا کوئی جرم نہیں کیا۔ پاکستان، برطانیہ اور دیگر ممالک سے بھی نوجوان داعش کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبات نے کوئی بڑا جرم نہیں کیا، ہمیں غیر مصدقہ اطلاعات کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ حکومتی ایجنسیاں ان طالبات کی تلاش میں سرچ آپریشن کرنا چاہتی ہیں، اگر حکومت نے اس ویڈیو کو بنیاد بناکر دوبارہ آپریشن کیا تو اس کے بھیانک نتایج برآمد ہوں گے۔ خطیب لال مسجد کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیو میری اجازت سے بنائی گئی ہے اور طالبات نے محض اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طالبات تو بینرز اٹھا کر داعش کے حق میں مظاہرہ کرنا چاہتی تھیں لیکن میں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات