2024 April 26
شیعہ ڈش چینل الولایہ اور وہابی ڈش چینل وصال کے درمیان ایک مناظرہ :
مندرجات: ٥٣١ تاریخ اشاعت: ١٤ January ٢٠١٧ - ١٤:١٧ مشاہدات: 2766
خبریں » پبلک
شیعہ ڈش چینل الولایہ اور وہابی ڈش چینل وصال کے درمیان ایک مناظرہ :

یہ مناظرہ حجت الاسلام و المسلمین ابو القاسمی کہ جو فارسی ولایت ٹی وی اور عربی الولایہ ٹی وی کے علماء میں سے ہیں، اور شیخ عدنان عرعور کہ جو وہابی و تکفیری ڈش چینل عربی وصال اور صفا کا عالم ہے، کے درمیان توحید کے موضوع پر ہوا۔

پہلے سے طے شدہ بات چیت کے مطابق یہ مناظرہ شیعہ ڈش چینل الولایہ اور وہابی ڈش چینل وصال عربی کے درمیان ہوا۔

یہ مناظرہ ایک ہی وقت پر لائیو دو چینل الولایہ اور وصال سے نشر ہوا۔ استاد ابو القاسمی نے عقیدہ توحید اور عقیدہ تجسیم کو شیعہ اور اہل سنت کے مذہب کے مطابق اور اس عقیدے کا فرق، عقیدہ وہابی توحید اور تجسیم کے ساتھ بیان کیا اور اس بارے میں مہم دلائل کو ذکر کیا کہ وہابی شیخ عرعور نے ان میں سے کسی بھی دلیل کا کوئی جواب نہیں دیا اور ان مستند دلائل کے مقابلے پر شیعہ کتب سے ضعیف روایات کو ذکر کرنے لگا کہ استاد ابو القاسمی نے ان روایات کا ضعیف ہونا بھی شیعہ کتب سے بیان و ثابت کیا۔

جب وصال ٹی وی نے دیکھا کہ معروف روایت کہ خداوند شاب امرد ( یعنی خداوند داڑھی کے بغیر ایک جوان کی شکل میں ہے)، یہ روایت وہابی علماء کی مورد تائید اور انکے عقیدے کا ایک جزء ہے، کا کوئی جواب ان کے پاس نہیں ہے تو انھوں نے استاد ابو القاسمی کی آواز کو کاٹ دیا اور خود دعوی کیا کہ الولایہ ٹی وی نے خود ہی آواز کو کاٹا ہے، حالانکہ الولایہ ٹی وی کی آواز کھلی ہوئی تھی اور اس میں کسی قسم کا مسئلہ نہیں تھا۔

اسی طرح وہابی تکفیری چینل وصال نے وہ کتب کے اسکن شدہ صفحات جو استاد ابو القاسمی نے دیکھائے، انکو بھی اپنے چینل پر نہ دکھایا اور جب استاد کسی بھی کتاب کا حوالہ دیتے تھے تو وہابی چینل تصویر کو کاٹ دیتا تھا۔

لہذا شیخ عرعور کا استاد ابو القاسمی کے موضوع توحید کے بارے میں سوالات کا جواب نہ دینا، اس بات کی دلیل ہے کہ وہابیوں کا عقیدہ توحید دوسرے مسلمانوں کے عقیدے سے مختلف اور باطل عقیدہ ہے۔

قابل توجہ و ذکر ہے کہ شیعہ ڈش چینل الولایہ نے 2014 میں آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کی سرپرستی اور آیت اللہ ڈاکٹر حسینی قزوینی کی مدیریت میں اپنی نشریات کا باقاعدہ آغاز کیا تھا اور اہل بیت کے معارف و علوم کو عربی ممالک میں وہابی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دن رات اس عظیم خدمت میں مصروف عمل ہے۔

منبع : روابط عمومی: ولایت انٹرنیشنل ٹی وی





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات