2024 April 27
شہید اعتزاز حسن کی فیملی کو طالبان کی دھمکی، کے پی کے حکومت کا غیر سنجید گی کا مظاہرہ
مندرجات: ٧٨١ تاریخ اشاعت: ١٢ June ٢٠١٧ - ١١:٣٠ مشاہدات: 1035
خبریں » پبلک
شہید اعتزاز حسن کی فیملی کو طالبان کی دھمکی، کے پی کے حکومت کا غیر سنجید گی کا مظاہرہ

شیعیت نیوز: کالعدم دہشتگرد دیوبندی جماعت طالبان نے شہید اعتزازحسن کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

شیعیت نیوز کے مطابق طالبان دہشتگردوں نے شہید کی فیملی کو ایک لیٹر کے ذریعہ دھمکی دی ہے جس میں لکھا ہے کہ "مطلع کیا جاتا ہے کہ اعتزاز حسن نہ تو شہید ہے اور نہ ہی ہیرو ہے، میڈیا اس کی اشتہار بازی چھوڑ دے،اور اعتزاز کا بھائی مجتبیٰ حسن میڈیا اور حکومتی اداروں سے ملنا جلنا چھوڑ دے ورنہ نقصان کے لئے ذمہ دار خود ذمہ دار ہوگا"۔

واضح رہے کہ اعتزاز حسن نے کئی اسکول کے طالب علموں کو اپنی جان دے کر بچایا تھا۔

دوسری جانب یہ خبر بھی موصول ہوئی ہیں کے پی کے حکومت نے طالبان کی جانب سے شہید اعتزاز حسن کی فیملی کو ملنے والی اس دھمکی کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے اور انکی سیکورٹی کے حوالے سے خاطر اقدامات بھی کرنے میں کوتاہی کررہی ہے۔

حکومت پاکستان اور کے پی کےسمیت سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہید اعتزاز کی فیملی کو سیکورٹی فراہم کرے،اگر کوئی نقصان ہوتا ہے تو اسکی ذمہ داری بھی حکمرانوں پر عائد ہوگی۔

 

19029328_1913565742002837_4667120503966296206_n.jpg

 





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات