2024 April 26
تیمور رضا پر جھوٹا توہین صحابہ کا مقدمہ بنایا گیا، مسلم یونائیٹد الائنس
مندرجات: ٧٩٤ تاریخ اشاعت: ١٧ June ٢٠١٧ - ١٦:٢٥ مشاہدات: 951
خبریں » پبلک
تیمور رضا پر جھوٹا توہین صحابہ کا مقدمہ بنایا گیا، مسلم یونائیٹد الائنس

شیعیت نیوز: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار توہین صحابہ کے مقدمہ میں تیمور رضا کو سزا موت سنائی گئی ہے۔

اس پھانسی کی سزا سنائے جانے پر مسلم یونائیڈ الائنس برطانیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تیمور رضا دنیا میں پہلا شخص ہے جسے سعودیہ عرب اور اسکے مسلک کے خلاف بولنے پر پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے، اس پر توہین کا الزام لگایا گیا ہے جو سراسر جھوٹ ہے، مسلم یونائیڈ الائنس برطانیہ نے حکومت پاکستان سے سخت احتجاج کرتے ہوئے اس کیس کی شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ضعیف ثبوت کے بنا پر کسی کو توہین کا الزام لگا کر پھانسی دینا پاکستان میں فرقہ ورانہ تقسیم کو مزید تقویت بخشے گا، انہوںنے مخصوص سعودی فنڈڈ فرقہ کی ایما پر متنازعہ فیصلہ سنانے پر جج کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے جس نے قانوں کا غلط استمال کیا۔

واضح رہے کہ تیمور رضا پر توہین صحابہ کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس پر مخالف فرقہ کی طرف سے توہین کاالزام عائد کیا گیا تھا جبکہ اسکے ثبوت بھی غیر واضح تھے،لیکن سعودی فنڈڈ فرقہ سے تعلق رکھنی والی کالعدم جماعتوںکے بیشتر کارکناں کے شفاف ثبوب سوشل میڈیا او ر دیگر کتب میں موجود ہیں جو امام مہدی(ع) جوکہ فرزند رسول(ص) اور اہلیبت میں سے ہیں انکی شان میں گستاخی کرتے ہیں، لہذا انکے خلاف کاروائی کرنے کی جرت کیوں نہیں کی جاتی۔

دوسری جانب ماہرین نے اس فیصلے کو غیر قانونی و آئینی قرار دیا ہےانکے مطابق توہین صحابہ کی سزا پھانسی یا موت نہیں ، جبکہ جس قانون کی شق کے مطابق پھانسی کی سزاسنائی گئی ہے تیمور رضا کا جرم اس شق کے مطابق بھی ثابت نہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات