2024 April 26
لاہور: تکفیر ی مسجد کے پیش امام نے بیٹوں کے ساتھ مل کر شیعہ جوان کو قتل کردیا
مندرجات: ٧٩٩ تاریخ اشاعت: ٢٠ June ٢٠١٧ - ١٢:٠٠ مشاہدات: 950
خبریں » پبلک
لاہور: تکفیر ی مسجد کے پیش امام نے بیٹوں کے ساتھ مل کر شیعہ جوان کو قتل کردیا

شیعیت نیوز: تکفیری دہشتگردوں نے لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں ذوالفقار ہیرا نامی شہری کو محبت اہلبیتؑ میں شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ کی مسجد کے خطیب نذیر خان اور اس کے بیٹوں شیر خان اور عقیل خان نے مذہبی عداوت پر ذوالفقار ہیرا کو شہید کر دیا۔ ملزمان کیساتھ ذوالفقار کا کچھ عرصہ قبل بھی جھگڑا ہوا تھا جس پر ملزمان نے قرآن پر حلف دیا کہ آئندہ وہ لڑائی نہیں کریں گے۔ شہید ذوالفقار کے لواحقین کے مطابق قرآن پر حلف دینے کے باوجود ملزمان نے ذوالفقار کو شہید کر دیا۔ اس موقع پر ذوالفقار ہیرا کے والدین کو رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی مکمل فراہمی کا یقین دلایا ہے۔ مقتول ذوالفقار ہیرا کے عمر رسیدہ والد لیاقت اور والدہ نے بتایا کہ ملزمان نذیر خان وغیرہ نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر صلح کی اس کے باوجود ان کے لخت جگر کو قتل کر دیا۔ انہوں نے اعلیٰ پولیس افسران سے اپیل کی کہ ان کو تحفط فراہم کیا جائے کیونکہ ملزمان ان کے دوسرے 2 بیٹوں کو بھی قتل کرنا چاہتے ہیں۔ ملزمان پولیس کے سامنے فرار ہوئے اور انہیں پکڑا نہ جا سکا۔ لیاقت علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب معاملے میں مداخلت کرکے انصاف دلائیں ورنہ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات