2024 April 26
وزیر داخلہ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے پارچنار کے مظلومین کی آواز دبانے کے لئے متحرک ہوگے
مندرجات: ٨٢٠ تاریخ اشاعت: ٢٩ June ٢٠١٧ - ١٠:٤٩ مشاہدات: 975
خبریں » پبلک
وزیر داخلہ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے پارچنار کے مظلومین کی آواز دبانے کے لئے متحرک ہوگے

وزیر داخلہ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے پارچنار کے مظلومین کی آواز دبانے کے لئے متحرک ہوگے

شیعیت نیوز: چھ روز سے زائد پاراچنار کی عوام دھرنا دیئے بیٹھے ہے لیکن وفاقی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور جب عوام نے اپنے احتجاجات کے ذریعہ اس آواز کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچادیا تو چھ دن سے غائب پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان صاحب ان مظلومین کے حق میں اُٹھنے والی آواز کا دبانے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں۔


قابل غور کے وزیر داخلہ کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں اور ملی یکجتی کونسل کی جانب سے پاراچنار مسئلہ پر کی دیئے جانے والے بیانات بھی چوہدری نثار کی نظروں سے نہیں گذرے جو یہی تقاضہ کررہے ہیں کہ حکومت پاکستان خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاراچنار کے مسئلہ پر کہیں بھی فرقہ وارانہ تقسیم نہیں پائی جاتی پاکستان کا ہر شہری اس مسئلہ پر پاراچنار کی عوام کے ہمراہ کھڑا ہے لیکن دنیا بھر میں پاراچنار کے مسئلہ
پر وفاقی حکومت کی نااہلی ثابت ہونے کے بعد کالعدم تظیموں کی ایما پر اپنے آقاوں کو خوش کرنے کی خاطر پاراچنار کے مظلومین کی آواز کو دبانے کا حکم دینے کے لئے وزیر داخلہ کا منظر عام پر آنا اس بات پر دلیل ہے کہ وہ پاراچنار کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

دھیاں رہے کہ پاراچنار خیبر پختنوخواہ حکومت کے ماتحت نہیں بلکہ وہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ ہے لیکن اسکے باوجود ابتک وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی اس مسئلے پر خاموشی معنیٰ خیز ہے۔

پاکستانی قوم مسلسل چھ روز سے حکومت سے یہ سوال کررہی ہے کہ کیا پارچنار پاکستان کا حصہ نہیں؟ کیا وہاں مظلومین کا خون نہیں بہا؟ عید سے لے کر اب تک پاکستان کی تمام سیاسی وہ مذہبی جماعتیں پاراچنار کے مسئلہ پر یکجا ہیں سوائے مسلم لیگ ن کی حکومت کے جنہوں نے ۱۵۰ سے زائد بے گناہوں کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام تک نہیں دیا۔

لہذا وزیر داخلہ صاحب بیان بازی کرنے کی بجائے داخلی دفاع کے لئے عملی اقدام اُٹھائیں تاکہ اور مظلومین پاراچنار کو انکا حق مل سکے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات